سعودی عرب نے پرتعیش جزیرے کا افتتاح کردیا

ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور کئی پرکشش مقامات روزانہ 2 ہزار 400 مہمانوں کی میزبانی کریں گے

Sajid Ali ساجد علی پیر 28 اکتوبر 2024 16:42

سعودی عرب نے پرتعیش جزیرے کا افتتاح کردیا
نیوم ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 28 اکتوبر 2024ء ) سعودی عرب نے عظیم الشان مستقبل آفریں شہر نیوم میں بحیرہ احمر کے ایک پرتعیش جزیرے سندالہ کے افتتاح کا اعلان کردیا جس میں ریسٹورنٹس، ہوٹل اور کئی پر کشش مقامات شامل ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق نیوم میں سندالہ کو اولین ظاہری نمائش قرار دیا گیا ہے جو بحیرہ احمر کے دروازے کا کام دے گی، یہ یورپی، سعودی اور خلیج تعاون کونسل کے سیاحوں اور کاروباری افراد کے لیے آسان رسائی فراہم کرے گا۔

نیوم کے سی ای او نظمی النصر نے کہا کہ سندالہ کے افتتاح کے ساتھ نیوم مملکت میں پرتعیش سیاحت کے ایک نئے دور کے لیے پرعزم ہے، اس سے مستقبل میں ہمارے مقامات اور پیشرفت کے وسیع پورٹ فولیو میں اضافہ ہوگا، نیوم کا افتتاحی مقام مہمانوں کو اس کی پہلی جھلک پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سندالہ 8 لاکھ 40 ہزار مربع میٹر (200 ایکڑ) پر محیط ہے اور 2028ء تک روزانہ 2 ہزار 400 مہمانوں کی میزبانی کرے گا، سندالہ کا افتتاح نیوم کے ایک پرجوش سنگِ میل کی نشان دہی کرتا ہے، جزیرے کی رغبت اور کشش کا تجربہ کرنے کے لیے مدعو کردہ مہمانوں کا سندالہ میں خیرمقدم کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سندالہ کی تصور سے حقیقت میں تبدیلی دو سال کی وسیع کوششوں اور کام کا نتیجہ ہے، یہ سعودی وژن 2030ء کے تحت مملکت کے سیاحتی عزائم کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور نیوم کی نئے اور دلچسپ مقامات کو تصور کرنے اور بنانے کی جو صلاحیت ہے، یہ اس کی تصدیق کرتا ہے۔                                              

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں