پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے سعودی عرب کی ویزہ پالیسی تبدیل

ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 9 فروری 2025 12:25

پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے سعودی عرب کی ویزہ پالیسی تبدیل
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلئے ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان سمیت 14 ممالک متاثر ہوں گے، جس کے تحت سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلئے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025ء سے ہوگیا، یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزہ کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حج ادا کرتے ہیں، نئی پالیسی کے تحت اب سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کو صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کیا جائے گا، جو 30 دن کے لیے قابل استعمال ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2025ء کے لیے مقامی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے رجسٹریشن کھول دی ہے اور خواہش مندوں کو نسک ایپ یا سرکاری ای پورٹل پر درخواست جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں