سعودی عرب میں ہونے والے اونٹوں کے فیسٹیول میں 2 ملین سے زائد افراد کی شرکت

بدھ 22 مارچ 2017 13:47

سعودی عرب میں ہونے والے اونٹوں کے فیسٹیول میں 2 ملین سے زائد افراد کی شرکت
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2017ء) :۔بروز منگل روما میں ہونے والے اونٹوں کے فیسٹیول کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا تانا بندھ گیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق روما ریاض سے120 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مشرق میں واقع ہے۔یہاں پر ہونے والے فیسٹیول آرگنائزرز کے مطا بق اس میں 2 ملین سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فیسٹیول کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ” یہ فیسٹیول 1,390 اونٹ مالکا ن کے بعد ایک بڑے فیسٹول کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں کئی گلف ممالک سے لوگ شرکت کے لئے آئے تھے۔

اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد پرانے ورثہ کو پھر سے اجاگر کرنا ہے۔“اس فیسٹیول کا سلوگن ”اونٹ ہماراورثہ ہیں“ تھا۔اس موقع پر اونٹوں کو مختلف رنگوں اور چیزوں سے سجایا گیا تھا اور ان میں 270 انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں