سعودی عرب کی 19سرکاری ایجنسیاں ”مجرمین سے پاک قوم“کی مہم کے لئے تیار

بدھ 22 مارچ 2017 14:32

سعودی عرب کی 19سرکاری ایجنسیاں ”مجرمین سے پاک قوم“کی مہم کے لئے تیار
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2017ء) :۔سعودی عرب میں بروز اتوارولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ محمد بن نیف کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم ”مجرمین سے پاک قوم“ کا سب نےخیر مقدم کیا گیا ہے ۔ جب کہ سعودی عرب کی 19سرکاری ایجنسیوں سے اس اقدام کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق یہ مہم ان لوگوں کے لئے شروع کی گئی تھی جو کہ غیرقانونی طور پر سعودی عرب میں رہائش پذیر تھے اور انہیں 90 دنوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترک نے ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تما م خلاف ورزی کرنے والے افراد جو غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں انہیں 90 دنوں کی رعایتی مدت دی گئی ہے۔ لہٰذا اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ بغیر جرمانے کے ملک چھوڑیں تو انہیں چاہیں کے فوراً اس رعایتی مدت کی مہم کا فائدہ اٹھائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ادارے اس مہم کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں