سعودی وزارت لیبرنے تنخواہوں کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے

بدھ 22 مارچ 2017 15:27

سعودی وزارت لیبرنے تنخواہوں کے نظام کو مؤثر اور شفاف بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ2017ء):۔ سعودی وزارت لیبر اور سوشل ڈویلپمنٹ نے تنخواہوں کے نظام کو مؤثر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے  مالکان اور ملازمین کے ساتھ معاہدوں میں بھی باقائدہ طورپر تبدیلی لانے کا اعلان کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ وہ کام کرنے کے لئے شفاف اور مؤثر طریقے کے حامی ہیں۔

(جاری ہے)

اس نئے سسٹم کے مطابق متعلقہ افراد کوبہت سے فوائد میسر ہوں گے، جن میں تنخواہوں کی تاخیر کے بغیرفراہمی ، ملازموں کے حقوق کی فراہی ، مالی طور پر سب کا تحفظ اور تنخواہوں کے معمولی جھگڑوں شامل ہیں ۔ ان تمام معاملات پر باقاعدہ طور پر قوانین فراہم کیے گئے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ وزارت ماہانہ تنخواہوں پر بھی نظر رکھے ہوئے اور اس بات کی جانچ پڑتا ل کررہی ہے کہ آیا کہ نجی کمپنیاں ملازمین کو مناسب تنخواہیں فراہم کررہی ہیں یا نہیں۔


ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں