سعودی عرب، العوامیہ میں چھ شخصیات دہشت گردوں کی ہِٹ لِسٹ پر

ضلع قطیف کے قصبے العوامیہ میں ایک دیوار پر نامعلوم افراد نے سرخ رنگ سے نام بھی تحریر کردیے

جمعہ 24 مارچ 2017 14:20

سعودی عرب، العوامیہ میں چھ شخصیات دہشت گردوں کی ہِٹ لِسٹ پر
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2017ء) سعودی عرب کے مشرق میں واقع ایک ضلع قطیف کے قصبے العوامیہ میں ایک دیوار پر نامعلوم افراد نے سرخ رنگ سے یہ تحریر لکھ دی ہے کہ بعض ایجنٹ غداروں کے نام، اس کے نیچے قطیف سے تعلق رکھنے والی چھ شخصیات کے نام بھی دیے گئے۔ دن دہاڑے اعلانیہ طور پر ان ناموں کی فہرست منظر عام پر لانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے یہ سوال اپنی جگہ باقی ہے کہ مذکورہ چھ ناموں کی فہرست کا کیا مقصد ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ اس کا مقصد قطیف میں عوام کو دہشت گردوں کے خلاف متحرک کرنے والی ہر آواز کو دبا دیا جائے۔ ساتھ ہی یہ مقصد بھی کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا جائے جو اب سرعام محفلوں اور تقاریب میں مسلح کارروائیوں کے سبب سامنے آنے والی لاقانونیت پر کھل کر بات چیت کرتے ہیں۔ اس لاقانونیت نے شہریوں کے گھروں کی سکیورٹی کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔مسلح عناصر کو اندیشہ ہے کہ مقامی سطح پر معاشرے کے اندر ان کی مخالفت کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ بالخصوص مذہبی شخصیات نے ان عناصر پر سے ہاتھ اٹھا لیا ہے اور ان کی سرگرمیوں کوشرعی طور پر حرام قرار دیا ہے۔

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں