ستمبر سعودی عرب کے غیر ملکی ملازمین کے لئے بدترین ہوگا ، حکام کا سعودی شہریوں کو فوقیت دینے کا حکم

ہفتہ 25 مارچ 2017 12:13

ستمبر سعودی عرب کے غیر ملکی ملازمین کے لئے بدترین ہوگا ، حکام کا سعودی شہریوں کو فوقیت دینے کا حکم
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2017ء) :۔سعودی وزارت لیبر نے معاشی و اقتصادی شعبے میں ملازمتوں کے لئے سعودی شہریوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کا مقصد ملک میں حالیہ بے روزگاری کی شرح 12.1فیصد کو 9 فیصد تک کرنا ہے ۔غیر خبررساں ایجنسی کے مطابق اس فیصلہ کا اطلاق اس سال ماہ ستمبر میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد سعودی عرب میں غیر ملکی افراد کا گھیرا مزید تنگ ہوجائے گا۔

وزیر لیبر علی الغیوث نے سعودی عرب کو ملازمتیں مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ساتھ ہی ساتھ انہیں نے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کاحکم بھی دیا ہے۔وزیر کامزید کہناتھا کہ سعودی عرب ملازمتوں کے لئے 12 ملین غیرملکی امیدوار ہیں ۔اس فیصلے کے بعد کنسٹرکشنل کمپنیاں اپنے پلاٹینم ڈومین ، سب اعلیٰ ڈومین میں ، سو فیصد سعودیوں کو ملازمت مہیا کرنے کے لئے تیار ہوں گی۔

(جاری ہے)

جب کہ کمپنیاں گرین ڈمین جو کہ نسبتاً کم درجہ ہے میں 10فیصد سعودیوں کو ہائیر کرنے کے پابند ہوں گے ۔ جب کہ حالیہ شرح پلاٹینم ڈومین میں 16فیصد اور 6 فیصد گرین ڈومین میں ہے۔سعودی عرب کی اعلیٰ درجے کی ریٹیل کمپنیاں سعودی شہریوں کی تعداد 100 فیصد کرنے کی پابند ہوگی ، جس کی پلاٹینم ڈمین میں حالیہ شرح کے مطابق35 فیصد ہیں۔ اس کے علاوہ 60 سے زائد اقتصادی شعبے سعودیوں کو ملازمتوں میں ترجیح دینے کے پابند ہوں گے۔ ڈومین سسٹم میں پلاٹینم (اعلیٰ ترین) ، لو گرین ، مڈل گرین ، ہائی گرین شامل ہیں ۔ یہ دومین سسٹم ان کمپنیوں کے لئے متعارف کیا گیا ہے جو بہت سے ملازمین کو ہائیر کرتی ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :

ریاض میں شائع ہونے والی مزید خبریں