تبوک: سڑک پار کرنے کی کوشش میں پاکستانی شہری حادثے کا شکار

زخمی پاکستانی کا تعلق پشاور سے بتایا جا رہا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 24 ستمبر 2018 17:26

تبوک: سڑک پار کرنے کی کوشش میں پاکستانی شہری حادثے کا شکار
تبوک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 ستمبر 2018ء) گزشتہ روز پیش آنے والے ایک افسوس ناک ٹریفک حادثے کے دوران ایک پاکستانی شہری کو تیز رفتار کار نے کچل دیا جس کے باعث اُسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ تبوک کے علاقے عزیزیہ کے مرکزی چوک میں پیش آیا جب ایک پاکستانی راہگیر سڑک عبور کر رہا تھا تو ایک تیز رفتار کار کی زد میں آنے کے باعث اُسے شدید چوٹیں آئیں۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم کار ڈرائیور کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے بعد اُسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ زخمی شخص کی شناخت پشاور کے شہری کے طور پر ہو گئی جبکہ اُس کا نام مراد بتایا جا رہا ہے۔

تبوك میں شائع ہونے والی مزید خبریں