سعودی عرب :صفائی سُتھرائی نہ ہونے پر حجاموں کے خلاف کارروائی شروع

374 سیلونز سنٹرنرخنامے اور دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 25 دسمبر 2018 15:35

سعودی عرب :صفائی سُتھرائی نہ ہونے پر حجاموں کے خلاف کارروائی شروع
تبوک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 دسمبر 2018ء) تبوک میونسپلٹی کے ذیلی ادارے نے صفائی سُتھرائی اور دیگر ضوابط کا خیال نہ رکھنے والی سیلونز کے خلاف کارروائی کا سلسلہ شروع کرد یا ہے۔ انسپکٹرز کی جانب سے 625 مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں سے 374 سیلونز پر مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں صفائی سْتھرائی اور انسانی صحت کے لیے مضر ماحول اور آلات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

کئی سیلونز نے نرخ نامے نمایاں جگہ پر چسپاں نہیں کر رکھے تھے۔ کچھ سیلون پیشگی اجازت کے بغیر مساج کی سہولتیں فراہم کر رہے تھے۔ کئی ایک سیلونز پر حجامت کے آلات پر جراثیم کش ادویہ کا استعمال نہیں پایا گیا۔ جبکہ 32 حجام ایسے تھے جو میونسپلٹی سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ لیے بغیر ہی خدمات انجام دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئیں اور جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

جبکہ کئیوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ میونسپلٹی خبردار کیا ہے کہ سیلونز میں صحت کے منافی ماحول کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہیئر ڈریسرز کو اپنے بْرشز ، قینچیوں اور دیگر آلات کی صفائی سْتھرائی کا ہر صورت خیال رکھنا ہو گا۔ میونسپلٹی کے مطابق عوام کی صحت کی حفاظت سب سے اولین ترجیح ہے۔ اس حوالے سے سیلونز کو مخصوص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جس کے تحت وہ اپنے اوزار و آلات پر جراثیم کْش ادویات کا چھڑکاؤ کریں، ہر گاہک نوں صاف سْتھرا تولیہ اوڑھیں، جبکہ بلیڈ اور اْسترے کو ہر گاہک پر استعمال کرنے کے بعد اْسے صابن اور گرم پانی میں ڈیٹول وغیرہ ڈال کر دھوئیں۔ اگر کسی شخص کو کسی ہیئر سیلون میں صفائی سْتھرائی کا انتظام تسلّی بخش معلوم نہ ہو تومیونسپلٹی کو اطلاع دی جا سکتی ہے۔ میونسپلٹی کی ہدایات کے مطابق ہر بیوٹی سیلون کو ہر روز دھونا اور صاف کرنا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

تبوك میں شائع ہونے والی مزید خبریں