سعودی عرب میں بے ہودہ لباس پہننے پر تین خواتین گرفتار

تبوک پولیس کے مطابق عوامی مقامات پر اُونچی آواز میں موسیقی سُننے اور بے ہودہ لباس پہننے پر کُل 31 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 23 جنوری 2020 11:26

سعودی عرب میں بے ہودہ لباس پہننے پر تین خواتین گرفتار
ریاض((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2020ء) سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے پر تین خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تبوک پولیس کے مطابق یہ خواتین عوامی مقام پر ایسا لباس پہن کر گھُوم رہی تھیں جو سعودی سماجی اقدار کے منافی تھا۔ گشت پر موجود پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ تبوک پولیس کے ترجمان خالد الغبان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر گاڑیوں میں اُونچی آواز میں میوزک لگا کر سُننے پر بھی بہت سے لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر نامناسب لباس پہننے اور بلند آواز میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے پر 31 مردوں اور خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خالد الغبان کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد آبادی والے علاقوں میں نامناسب حرکات اور لباس زیبِ تن کرنے کے قصور وار پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان افراد کو جلد ہی استغاثہ کے حوالے کر دیا جائے گا جس کے بعد ان کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ریاض سیزن کے دوران بین الاقوامی میوزک فیسٹیول کے دوران اکثر خواتین خود پر ضبط نہیں کر پائیں اور سرعام ناچنے گانے لگیں۔ جس کے بعد کئی خواتین کو سرعام فحش حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ان خواتین کی نامناسب حرکات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں خواتین کو سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویروں میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں ایک خاتون چُست مغربی لباس میں ایک نوجوان کے کندھوں پر سوار ہو کر جھُوم رہی تھی۔ دوسری تصویر میں دو خواتین فیسٹیول میں نامناسب لباس پہنے دکھائی دیں۔ جبکہ کچھ تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں خواتین مردوں کی موجودگی میں ہی دیوانہ وار رقص کرتی نظر آئیں۔

تبوك میں شائع ہونے والی مزید خبریں