سعودی عرب ، بھیانک ٹریفک حادثات نے 6 افراد کی جان لے لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 26 مارچ 2018 12:56

سعودی عرب ، بھیانک ٹریفک حادثات نے 6 افراد کی جان لے لی
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2018ء) گزشتہ روز میں سعودی عرب میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثوں نے 6 افراد کی جان لے لی اور 4 افراد کو زخمی کیا۔ پہلا حادثہ سعودی عرب کے شہر طائف میں ہوا جس میں دو گاڑیوں کا آپس میں تصادم ہو گیا۔ جبکہ دوسرے حادثے میں ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی پر قابو کھو دیا تھا اور اسکی گاڑی پل سے جا ٹکرائی تھی۔

(جاری ہے)

طائف ریجن کے علاقے کے ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کنٹرول روم میں ظلم شاہراہ پر دوگاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر فوری طور پر 5 ایمبولینس پر مشتمل یونٹ کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ۔

جائے حادثہ پر جا کر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے گاڑیوں میں سے3 زخمیوں کو اور 4 لاشوں کو نکالا ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو گاڑیاں کاٹ کر باہر نکالنا پڑا۔ جبکہ دوسرا حادثہ کل صبح11 بجے پیش آیا ۔ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے دوران گاڑی میں دو خواتین اور ایک مرد سوار تھا ۔ ایک خاتون اور ایک آدمی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں