سعودی عرب ، بچی کپڑے سکھانے والی مشین میں پھنس گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 27 مارچ 2018 16:26

سعودی عرب ، بچی کپڑے سکھانے والی مشین میں پھنس گئی
طائف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک پچی کپڑے سُکھانے والی مشین میں پھنس گئی ۔مقامی ذرائع کے مطابق سعودی ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انھیں اُنکے کنٹرول روم میں ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں ریسکیو ڈیپارٹمنٹ سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انکی بچی مشین میں پھنس گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیوڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم فوری طور پر بچے کے گھر پہنچی ، جہاں انھوں نے دیکھا کی بچی کپڑے سُکھانے والی مشین میں پھنس گئی ہے ۔

ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے فوری پر کاروائی کرتے ہوئے مشین کے نٹ بولٹس کھولے اور بچی کو باہر نکالا۔ بچی کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا ۔ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں باپ کو بچوں کا دھیان رکھنا چاہیے اور گھر میں اگر چھوٹے بچے ہوں تو ایسی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں کہ بچے اندر نہ جا سکیں یا پھر انکو بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں