سعودی عرب ، طائف گورنریٹ کے باہر احتجاج کرنے پر 32 سعودی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 28 مارچ 2018 14:38

طائف (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28مارچ2018) سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ مجموعی طور پر 32 سعودی باشندوں کو طائف گورنریٹ کے سامنے سے غیر قانونی طور پر طائف میونسپلٹی کے خلاف احتجا ج کرنے کے لیے جمع ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔طائف میونسپلٹی نے سرکاری زمین پر گھر بنانے والے لوگوں کے گھروں کو مسمار کیا تھا کیونکہ ان لوگوں نے غیر قانونی طور پر سرکاری زمین پر گھر تعمیر کر رکھے تھے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی حکام نے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے کیونکہ انہوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری مقامات کا استعمال کیا تھا اور ساتھ کی ساتھ میونسپلٹی کی ہدایات پر اپنے آپ جگہیں خالی نہیں کیں تھیں۔یہ لوگ غیر قانونی طور پر میونسپلٹی کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے. ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کو لازمی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے لئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں