سعودی عرب: طائف کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ

گاڑی نے حادثے سے بچنے کے دوران غیر مُلکی راہگیر کو کُچل ڈالا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 15 مارچ 2019 12:32

سعودی عرب: طائف کے علاقے میں خوفناک ٹریفک حادثہ
طائف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ 2019ء) طائف میں ایئرپورٹ روڈ پر ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک غیر مُلکی کار کے تلے کُچلے جانے سے جان کی بازی ہار گیا۔ آن لائن اخبار’سبق‘ کے مطابق ایئر پورٹ روڈ پر ایک اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک دُوسری کار کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پہلی کار والے نے ٹریفک حادثہ سے بچنے کے لیے گاڑی کی سمت بدلی تو وہ پرلی سمت میں چلی گئی جس پر وہاں سڑک کے کنارے سے گزر رہا غیر مُلکی راہگیر کار تلے کُچل کر شدید زخمی ہوا اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دُنیا سے رُخصت ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مخالف سمت میں جانے والی گاڑی کی ٹکر ایک اور کار سے ہوئی جس میں ایک فیملی سوار تھی۔ اس گاڑی کا ٹائر حادثے کے باعث الگ ہو کر دُور جا گرا تھا اور کئی گاڑیاں اس ٹائر کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بے پرواہی سے کی گئی ڈرائیونگ کے باعث سڑک پر جو اچانک پریشان کُن صورتِ حال پیدا ہوئی، اُس نے ایک راہ چلتے شخص کی جان لے لی۔ ڈرائیورز کوغیر محتاط ڈرائیونگ کر کے اپنی اور دُوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیے۔ دُوسری جانب شہریوں نے بھی متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑک عبور کرنے والوں کے لیے کوئی محفوظ ترین طریقہ کار وضع کریں۔

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں