سعودی خواتین کھیلوں کے میدان میں بھی ہم وطن مردوں پر بازی لے گئیں

حالیہ طائف سیزن کے دوران سعودی لڑکیوں نے خطرناک کھیلوں کے مقابلوں میں حصّہ لے کر اپنی صلاحیتیں منوا لیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 23 اگست 2019 12:13

سعودی خواتین کھیلوں کے میدان میں بھی ہم وطن مردوں پر بازی لے گئیں
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 اگست 2019ء) سعودی عرب میں جب سے خواتین کو آزادی اور حقوق ملنا شروع ہوئے ہیں، وہ ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ سعودی خواتین اس وقت ٹیکسیاں چلا رہی ہیں، فضائی میزبان کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ کرین چلا رہی ہیں، اور مختلف سرکاری شعبوں میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کھیلوں کے میدان میں بھی وہ بہت آگے جا چکی ہیں۔

حالیہ طائف سیزن کے دوران بھی سعودی لڑکیوں نے خطرناک گیمز میں حصّہ لے کر ثابت کر دیا کہ وہ چُستی، حوصلے، ہمت اور مہم جوئی میں اپنے ہم عمر سعودی لڑکوں سے کسی طرح بھی کم نہیں ہیں۔ بلکہ بعض مواقع تو ایسے آئے جہاں وہ لڑکوں سے بھی بڑھ گئیں۔سعودی اخبار عکاظ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان دنوں الردف پارک میں ’طائف سیزن‘ کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے وہاں پر 12 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر الردف پارک میں گیمز سٹی قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کیلئے بھی گیمز کا انتظام کیا گیا ہے۔جہاں لڑکے اور لڑکیوں کو مختلف قسم کی مہم جوئی کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ جس میں نوجوان نسل بہت بڑھ چڑھ کر حصّہ لے رہی ہے۔ طائف سیزن کے منتظمین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی لڑکیاں اس مہم جوئی والی گیمز میں لڑکوں سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لے رہی ہیں۔

ان مقابلوں میں حصّہ لینے کے لیے سعودی لڑکیوں کے لیے خاص ڈیزائن والے سپورٹس عبائے تیار کیے گئے تھے۔ سعودی لڑکیوں نے لڑکوں کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ بہادری دکھائی۔ایسے ہی دو چیلنجز’ سکائی فول ‘اورAction Mania پارک تھے، جن میں سعودی لڑکیوں نے شوق و ذوق سے حصہ لیا۔ان دونوں گیمز کی خصوصیت یہ ہے کہ کھلاڑی کو سانس روک کر حفاظتی بیلٹ کی مدد سے 16میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگانی پڑتی ہے۔علاوہ ازیں اس موقع پر پیراشوٹرز کی نقل بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

طائف میں شائع ہونے والی مزید خبریں