پی آئی اے نے 22 سال بعد عرب اسلامی ملک کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا
2 دہائیوں سے زائد کے طویل وقفے کے بعد قومی ائیرلائن کی پہلی مسافر پرواز شام کے دارالحکومت دمشق پہنچی
محمد علی ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:44
انہوں نے بتایا کہ زائرین کو لے جانے والی پی آئی اے کی پرواز مشق لینڈ کر گئی۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق پہنچنے والی پی آئی اے پروازوں کا واٹر کیننز سے خصوصی استقبال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
(جاری ہے)
اسی سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے9501 کراچی سےدمشق کے لیے روانہ ہوئی۔
اس پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او پی آئی اے اور شامی سفیر بھی موجود تھے۔ بوئنگ77 طیارےکےذریعے300 سےزائد مسافردمشق کے لیے روانہ ہوئے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے12 پروازیں نجف،2 بغداد اور 4 دمشق کے لیے آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے کا خصوصی آپریشن 24 ستمبر تک جاری رہےگا۔ پروازیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔ اس حوالے سے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اہم مذہبی مواقع پرزائرین کے لیے پروازوں کا آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن زائرین کومقام مقدسہ پہنچانےمیں پیش پیش ہے۔ واضح رہے کہ کرونا بحران کے دوران پی آئی اے سمیت ملک کی نجی ائیرلائنز شدید نقصانات سے دوچار ہوئیں۔ ان نقصانات کم کرنے کیلئے پی آئی اے مسلسل کوشاں ہے۔ قومی ائیرلائن کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران کئی روٹس پر پروازوں کا آغاز کیا گیا۔ پی آئی اے کی حالت میں بہتری لانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی ائیرلائن کو چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ایئر لائن کی معاشی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مختلف غیر ملکی سیکٹرز پر پروازوں کا آغاز اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پی آئی اے عالمی ماہرین پر مشتمل بزنس پلان تیار کر رہی ہے جس سے پی آئی اے کو دنیا بھر میں کامیابی حاصل ہوگی۔ ری اسٹرکچرنگ میں جدت اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔دمشق میں شائع ہونے والی مزید خبریں
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری