مصر: ”میری ماں مر گئی اور اسکے ساتھ سب کچھ مر گیا“، بچے نے امتحان میں ماں کے بارے میں جملہ لکھ دیا

پیر 16 مئی 2016 16:25

مصر: ”میری ماں مر گئی اور اسکے ساتھ سب کچھ مر گیا“، بچے نے امتحان میں ماں کے بارے میں جملہ لکھ دیا

مصر:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مئی 2016ء): مصر کے علاقے سینائی میں ایک پانچویں جماعت کے طالب علم نے امتحانی پرچے میں ”ماں“ کے بارے میں اپنے تاثرات لکھنے کا کہا گیا تو اس نے کچھ اسطرح لکھا ” امی ماتت و مات معھاکل شئی یعنی ” میری ماں مر گئی۔۔اور۔۔۔۔۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ سب کچھ َمر گیا“ ۔ طالب علم کی طرف سے ایسا جواب پڑھ کر استاد بھی پریشان ہو گیا ۔ اور اس نے اسکا یہ جواب سوشل میڈیا پر ڈال دیا ۔ جس کے بعد اس بچے سکے ساتھ متعدد افراد نے ہمدردی کی ۔ اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ ایک شخص نے لکھا۔ ” عظیم طالب علم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عظیم ماں“

دمشق میں شائع ہونے والی مزید خبریں