بند کرو شعر و شاعری، تاجکستان میں منعقد تقریب میں وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے

وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے شہر دوشنبے میں بزنس مینوں سے ملاقات کے دورارن ایک تاجر کے شعر پر غصے میں آگئے، وزیراعظم نے تاجر کو شعر و شاعری کے بجائے کاروبار سے متعلق بات کرنے کا کہا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 16 ستمبر 2021 21:57

بند کرو شعر و شاعری، تاجکستان میں منعقد تقریب میں وزیراعظم عمران خان غصے میں آگئے
دشنبے(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 16ستمبر 2021) بند کرو شعر و شاعری، پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم کی تقریب میں شریک شخص کاوزیراعظم عمران خان کیلئے شعر، وزیراعظم شعر و شاعری سن کر غصے میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان کے شہر دوشنبے میں بزنس مینوں سے ملاقات کے دورارن ایک تاجر کے شعر پر گرمی کھا گئے۔ پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم شرکت کے سلسلہ میں تاجکستان کے دورہ پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے ملاقات کی ۔

اس دوران شرکا میں سے ایک شخص نے وزریر اعظم کو مخاطب کرے ایک شعر پڑھا ’’کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ میرے لہو کی بہار کب تک‘ مجھے سہارا بنانے والے میں لڑ کھڑایا تو کیا کروں‘ اس کے بعد اس شخص نےکہا کہ عمران صاحب جب آپ کنٹینر پر تھے تو بہت زبر دست تھے لیکن اب تو آپ قیدی ہیں معلوم نہیں کن کے چکروں میں آگئے۔

(جاری ہے)

بہرحال یہ شعر عمران صاحب کیلئے ہے ’اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت سیکھو ۔

اچانک وزیر اعظم نے اسے ٹوکا اور اس شخص کو سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بزنس کی بات کریں ، شعر و شاعری بعد میں ہو گی۔ واضح رہے کہ آج وزیرِاعظم عمران خان آج دوروزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچے۔ دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور تاجکستان کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، کانفرنس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانا ہے۔

پاکستان میں بجلی بہت مہنگی ہے اور امید کرتے ہیں کہ پن بجلی سے متعلق تاجکستان کی تکنیکی صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں سکیں گے۔ تاجکستان میں سستی، صاف ستھری ہائیڈرالک بجلی سستی ہے لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ کاسا 1000 توانائی منصوبے سے ہمیں بھی تاجکستان کی بجلی سے فائدہ پہنچے گا، پاکستان تاجکستان بزنس فورم میں تجارت کوفروغ دینے سے متعلق بات ہوگی، دو طرفہ تجارت سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین جتنی تجارتی سرگرمیاں ہوں گی دونوں ممالک کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا کہ پاکستان کی تاجر برادری تاجک کاروباری طبقے کو مدعو کرے گی اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان میں ان کی آمد سے صنعتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور اس ضمن میں انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں کئی سال کے تنازع کے بعد امن قائم ہوگا، پاک تاجک تجارت کے لیے افغانستان میں امن قیام ضروری ہے، تاکہ نقل و حمل بہتر ہوسکے، تاجک صدر اور میں مل جل کر افغان امن کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، خصوصا دو بڑی برادریوں پشتون اور تاجک کو قریب لانے اور مخلوط حکومت کے قیام کو یقینی بنانے کےلیے پوری کوشش کریں گے۔

دوشنبہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں