طیب اردگان نے شکست کو فتح میں بدل دیا، ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیے گئے

ترکی کے اعلیٰ انتخابی بورڈ نے استنبول کے میئر کے انتخابات کالعدم قرار دیے، فیصلہ انتخابی نتیجے کے خلاف صدر ایرودان کی حکمران جماعت کی اپیل پر سنایا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 مئی 2019 22:40

طیب اردگان نے شکست کو فتح میں بدل دیا، ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیے گئے
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2019ء) طیب اردگان نے شکست کو فتح میں بدل دیا، ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے دیے گئے، ترکی کے اعلیٰ انتخابی بورڈ نے استنبول کے میئر کے انتخابات کالعدم قرار دیے، فیصلہ انتخابی نتیجے کے خلاف صدر ایرودان کی حکمران جماعت کی اپیل پر سنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے استنبول میں اپنی شکست کو فتح میں بدل دیا ہے۔

ترک میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ترک صدر کی مخالف جماعت کی استنبول کے انتخابات میں فتح کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ ترکی کے اعلیٰ انتخابی بورڈ نے استنبول کے میئر کے انتخابات کالعدم قرار دیے ہیں۔ فیصلہ انتخابی نتیجے کے خلاف صدر ایرودان کی حکمران جماعت کی اپیل پر سنایا گیا۔

(جاری ہے)

استنبول میں کچھ ہفتے قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ترک صدر طیب اردگان کی جماعت کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

استنبول کے انتخابات میں شکست کے بعد ترک صدر نے مخالف جماعت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ جبکہ ترک صدر طیب اردگان کی جماعت کی جانب سے انتخابی نتائج کیخلاف اعلیٰ انتخابی بورڈ میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ اب ترکی کے اعلیٰ انتخابی بورڈ نے استنبول کے میئر کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔

استنبول میں شائع ہونے والی مزید خبریں