خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ کی پوتی بھی نماز ادائیگی کیلئے آیا صوفیہ پہنچیں

آج جمعہ کے روز 86 سال بعد آیا صوفیہ میں نماز جمعہ ادا کی گئی، اس موقع پر خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید ثانی کی پوتی نلحان عثمان بھی وہاں موجود تھیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جولائی 2020 21:24

خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ کی پوتی بھی نماز ادائیگی کیلئے آیا صوفیہ پہنچیں
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2020ء) خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ کی پوتی بھی نماز ادائیگی کیلئے آیا صوفیہ پہنچیں، آج جمعہ کے روز 86 سال بعد آیا صوفیہ میں نماز جمعہ ادا کی گئی، اس موقع پر خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید ثانی کی پوتی نلحان عثمان بھی وہاں موجود تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں 86 سال بعد آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے علاوہ اور تاریخی واقعہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ کی پوتی نے بھی آیا صوفیہ میں نماز جمعہ ادا کی۔ خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ سلطان عبدالحمید ثانی تھے، جن کی پوتی نلحان عثمان آج بھی ترکی میں رہائش پذیر ہیں۔ نلحان عثمان آج آیا صوفیہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچیں اور اس دوران سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آج استنبول میں واقع آیا صوفیہ میں کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس کی تیاریاں سرکاری سطح پر کی گئیں۔

صدر رجب طیب اردگان نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد آیا صوفیا پہنچے جہاں کابینہ کے وزراء نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے۔ 86 سال بعد اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کی گئی۔ آیا صوفیا مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔مسجد کے اطراف میں بھی ہزاروں لوگ موجود تھے۔ کوئی بھی اس تاریخی موقع سے محروم نہیں ہونا چاہتا۔

اور اس طرح آج 86 سال بعد آیا صوفیہ میں لوگ اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوئے۔ واضح رہے کہ 10 جولائی کو ترکی کی سب سے اعلی انتظامی عدالت کونسل آف اسٹیٹ نے آیا صوفیہ کو سلطان محمد فاتح فانڈیشن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے 1934 کے فیصلے کو منسوخ کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اسے مسجد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ عمارت چھٹی صدی میں تعمیر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

استنبول میں شائع ہونے والی مزید خبریں