معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم نے اسلام قبول کرلیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر کی کلمہ پڑھنے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

جمعرات 3 ستمبر 2020 00:35

معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم نے اسلام قبول کرلیا
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2020ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم نے اسلام قبول کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر جے پلفری نے ترکی میں اسلام قبول کیا۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ روز قبل انہوں نے تُرکی کی سلیمانیہ مسجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلام قبول کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔ جے پلفری کی کلمہ پڑھنے کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جبکہ نو مسلم یوٹیوبر نے اپنے یوٹیوب چینل پر "میں مسلمان ہوگیا" کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جسے کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔



جے پلفری نے جیسے ہی اپنے چینل پر ویڈیو شیئر کی، انہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

 سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جے جورج ولیم استنبول کی مشہور سلیمانیہ مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں جے پلفری نے کہا کہ اسلام کو سمجھنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ اسلام ہی وہ راستہ ہے جس کی مجھے برسوں سے تلاش تھی، اسلام سب سے خوبصورت اور پرامن دین ہے، یہی وہ راستہ ہے جس کی برسوں سے تلاش تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ میرا تعلق ایک ایسے ملک سے ہے جہاں غیر مسلموں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اسی وجہ سے یہاں بعض اوقات لوگ اسلام کو سمجھنے میں غلطی کر بیٹھتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ دین سچائی کا دین ہے اور امن کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام مداحوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

استنبول میں شائع ہونے والی مزید خبریں