متحدہ عرب امارات ، ڈرائیونگ لائسنس ختم ہونے پر خلاف ورزی کا ریکارڈ خود کار سسٹم کے ذریعے ہو گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اپریل 2018 12:03

متحدہ عرب امارات ، ڈرائیونگ لائسنس ختم ہونے پر خلاف ورزی کا ریکارڈ خود کار سسٹم کے ذریعے ہو گا
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں محکمہ ٹریفک نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ابوظہبی میں تمام ڈرائیوروں کو ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کا کاغذات کی تجدید کے لئے دی جانے والی مہلت ختم ہو گئی ہے اور اب سے ڈرائیونگ لائسنس یا گاڑیوں کے کاغذات ختم ہونے پر خلاف ورزی کا ریکارڈ خود کار سسٹم کے ذریعے رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو ظہبی میں شاہراہوں پر رڈار اور کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں جو کہ نہ صرف ٹریفک کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کریں گے بلکہ کاغذات کی عدم موجودگی کا ریکارڈ بھی رکھیں گے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں