متحدہ عرب امارات میں تعزیتی تقاریب شاہانہ انداز میں کرنے کا رُحجان دن بدن پروان چڑھ رہا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اپریل 2018 12:25

متحدہ عرب امارات میں تعزیتی تقاریب شاہانہ انداز میں کرنے کا رُحجان دن بدن پروان چڑھ رہا ہے
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) متحدہ عرب امارات میں بعض خاندانوں میں کسی انسان کے مرنے پر تعزیتی تقریب شاہانہ انداز میں کرنے کا رحجان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے امیر خاندانوں میں کسی انسان کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے پر اسکی تعزیتی تقریب پر ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ لکھے ہوئے کیک رکھے جاتے ہیں اور خاص مہمانوں کے لیے خاص شاہانہ کرسیاں لگائی جاتی ہیں جنکا روزانہ کی بنیاد پر کرایہ 3 ہزار درہم ہے ۔

اس کے علاوہ خواتین ان مخصوص مہمانوں کے استقبال کے لیے خوب میک اپ کرکے تیار ہو کر کرتی ہیں ۔اس کے علاوہ آنے والے مہمانوں کو مہنگے تحفوں سے بھی نوازا جاتا ہے۔ مقامی اخبار امارات الیوم نے اس رُجحان پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متحدہ عرب امارت کی روایت نہیں ہے بلکہ یہ امیر خاندان نے دکھاوے کے لیے اس اپنا شعار بنا لیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں تعزیتی تقاریب شاہانہ انداز میں کرنے کا رُحجان ..

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں