ابو ظہبی میں پارکنگ پرمٹس سے متعلق نئی سروس متعارف کرا دی گئی

امارات بھر کے ڈرائیورز صرف ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات جنوری 13:32

ابو ظہبی میں پارکنگ پرمٹس سے متعلق نئی سروس متعارف کرا دی گئی
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2019ء ) ابو ظہبی کے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈرائیورز کے لیے نئی پارکنگ سروس متعارف کروا دی گئی ہے۔ جو لوگ ابو ظہبی سے باہر دیگر اماراتی ریاستوں میں مقیم ہیں اور کسی کام کے سلسلے میں اس ریاست میں آنا چاہتے ہیں تو وہ اپنا پارکنگ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اُنہیں ابوظہبی آنے کی ضرورت نہیں، بس اپنے موبائل سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے فراہم کردہ نمبر 3009 پر ٹیکسٹ میسج بھیجنا ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس ٹیکسٹ میسج کا فارمیٹ بھی دیا گیا ہے جو اس طرح سے ہے:<< city and plate code >> space << plate number for visitor >> space << sector >> space << duration >> ہر ریاست کے لیے سٹی کوڈ بھی دیئے گئے ہیں۔ ابو ظہبی کے لیے AUHلکھنا ہو گا، دُبئی کے لیے DXB ، شارجہ کے رہائشیوں کے لیے SHJ، عجمان کے لیے AJM، فجیرہ کے لیے FUJ، اُم القوین کے لیے UAQ اور راس الخیمہ کے لیے RAK لکھنا پڑے گا۔ مواقف پرمٹ چار گھنٹوں کے لیے قابلِ عمل ہوں گے۔ اس نوعیت کے پرمٹس کا آغاز رات دو بجے سے ہو گا اورصبح سویرے 6بجے ختم ہو جائے گا۔ جو لوگ ان مخصوص اوقات کے لیے پرمٹ حاصل نہیں کریں گے، اُنہیں ٹریفک جرمانوں کا سامنا کرنا ہو گا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments