ابو ظہبی: خاوند نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو قتل کر دیا

دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات کشیدہ چلے آ رہے تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 15 جنوری 2019 13:43

ابو ظہبی: خاوند نے گھریلو تنازعے پر بیوی کو قتل کر دیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 جنوری 2019ء) ابو ظہبی میں مقیم ایک خاوند نے اپنی بیوی کو گھریلو جھگڑے کی بناء پر زندگی سے محروم کر دیا۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی کے تعلقات کافی عرصے سے خراب تھے۔ وقوعے کے دِن دونوں کے درمیان ایک بار پھر جھگڑا ہوا جس پر ظالم خاوند نے بیوی کو چاقو کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جو ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جا مِلی۔

پولیس نے خاوند کو فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ خاوند نے پولیس کے رُوبرو اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا ہے جسے استغاثہ کی جانب سے مقدمے کی تیاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غصّے کی حالت میں اپنے جذبات پر قابو رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

خاوند اور بیوی دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے درمیان موجود اختلاف خوشگوار طریقے سے حل کریں۔

ازدواجی جھگڑوں پر قتل کی نوبت آ جانا سماج پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات بھی یہی کہتی ہیں کہ اگر آپس کے جھگڑے حل ہونے کو نہ آئیں تو میاں بیوی ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی بجائے علیحدگی اختیار کر لی۔ کسی اختلاف کی صورت میں خاوند اور بیوی کو بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے اور ایک دوسرے کے بارے میں موجود غلط فہمیوں کا حال تلاش کرنا چاہیے۔میاں بیوی کے جھگڑوں کا اولاد کی تربیت پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اکثر بچے والدین کے درمیان روزروز کی چخ چخ سے اُن سے باغی ہو جاتے ہیں اور مستقبل میں والدین کی عزت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے بچوں میں منفی رحجانات جنم لیتے ہیں اور اُن میں مجرمانہ سوچ پنپنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں