اماراتی پولیس نے افطار کے اوقات کے قبل ٹریفک ضوابط کی پابندی کی ہدایت کر دی

افطار کے اوقات سے قبل ٹریفک سگنلز اور حدِ رفتار کی خاص پابندی کی جائے، تاکہ حادثات کا خطرہ کم سے کم رہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر مئی 13:06

اماراتی پولیس نے افطار کے اوقات کے قبل ٹریفک ضوابط کی پابندی کی ہدایت ..
ابو ظہبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،13 مئی 2019ء) ابو ظہبی پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تمام ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افطار کے اوقات سے قبل دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک ضوابط اور ٹریفک سگنلز کی خصوصی پابندی کریں اور حد رفتار سے تجاوز کرنے سے گریز کریں، اپنی سیٹ بیلٹ باندھ کر رکھیں۔ اپنے سے آگے جاتی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ رکھیں، راہگیروں کو سڑک پار کرنے کا موقع دیں، لین تبدیل کرتے وقت انڈیکیٹرز کا استعمال لازمی کریں اور ٹریفک لائٹ سُرخ ہونے کی صورت میں گاڑی نہ چلائیں۔

ابو ظہبی پولیس کے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پرپوسٹ کیے جانے والے ہدایت نامے میں تمام راہگیروں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ صرف کراسنگ کے لیے مخصوص مقامات سے ہی سڑک عبور کریں۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈرائیورز حضرات رہائشی علاقوں میں گاڑی کی رفتار دھیمی رکھیں۔ رمضان المبارک کے دوران وہ ڈرائیورز جو ذیا بیطس اور بلڈ پریشر کا شکار ہیں، وہ تھکاوٹ یا غنودگی محسوس کرنے کی صورت میں گاڑی فوری طور پر سڑک کنارے روک کر کچھ دیر وقفہ دے لیں۔

کیونکہ اکثر بیماریوں کے شکار افرادروزے کی حالت میں کئی جسمانی پیچیدگیوں سے گزرتے ہیں۔ ڈرائیورز حضرات علاقوں کے داخلی راستوں پر گاڑیاں پارک نہ کریں تاکہ ٹریفک کے بہاﺅ میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔ اسی طرح شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز میں بھی غیر مخصوص مقامات پر گاڑیاں پارک کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments