اماراتی ریاست ابوظہبی کی ملکیت کا دعوے دار سامنے آگیا

عرب امارات کے بوڑھے خود ساختہ ارب پتی نے عدالت میں ابوظہبی کی ملکیت کا دعویٰ دائر کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مئی 2019 00:04

اماراتی ریاست ابوظہبی کی ملکیت کا دعوے دار سامنے آگیا
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2019ء) اماراتی ریاست ابوظہبی کی ملکیت کا دعوے دار سامنے آگیا، عرب امارات کے بوڑھے خود ساختہ ارب پتی نے عدالت میں ابوظہبی کی ملکیت کا دعویٰ دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خلیج کے اہم ترین ملک متحدہ عرب امارات کی ریاست اور دارالحکومت ابوظہبی کے عوام کے حکمراں ان دنوں شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اس پریشان کا باعث ایک بوڑھا اماراتی شخص ہے جس نے عدالتوں کئی دعوے دائر کر رکھے ہیں۔ یہ بوڑھا اماراتی شخص خود ساختہ ارب پتی ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ ابوظہبی اس کی ملکیت ہے۔ متحدہ عرب امارات کے اس بوڑھے خودساختہ ارب پتی نے عدالت میں ابوظہبی کی ملکیت کا دعویٰ بھی دائر کردیا ہے۔ اماراتی خبر رساں ادارے بتاتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کے اس ایک بوڑھے خودساختہ ارب پتی نے ابوظہبی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس بوڑھے خود ساختہ ارب پتی اماراتی شخص نے ابوظہبی کی عدالتوں میں بینکوں اور کمپنیوں پر مقدمات کی بھرمارکر رکھی ہے۔ ابوظہبی کی عدالت میں اس شخص نے کئی مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔ اس بوڑھے ارب پتی اماراتی کو یہ وہم ہو گیا ہے کہ ابوظہبی کے شہری اس کے آبائو اجداد کی زمین پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ بوڑھے کا خیال ہے کہ جنات کی مدد سے اس کے آباو اجداد نے سونے، چاندی، الماس اور ہیرے جواہرات کا غیر معمولی ذخیرہ ابوظہبی منتقل کیا تھا۔

بوڑھا شخص دعویٰ کرتا ہے کہ یہ سینکڑوں برس پرانی کہانی ہے۔ تاہم اس عرب شہری کا حلیہ کسی بھکاری جیسا ہے۔ یہ بوڑھا اماراتی شہری غلیظ اور گندے کپڑوں میں ملبوس رہتا ہے۔ اسی باعث ابوظہبی کے باشندے اسے طنزیہ طور پر نادار ارب پتی کہنے لگے ہیں۔ اس نادار ارب پتی نے جہاں ابوظہبی کی سول اور فوجداری کی عدالتوں میں کئی مقدمات دائر کیے ہوئے ہیں، وہیں اس کے خلاف بھی کئی مقدمات دائر ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں