ابو ظہبی: پانچ سالہ بچہ گاڑی میں لاک ہو جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا

بچے کی موت گاڑی میں شدید گرمی اور حبس کے باعث دم گھُٹنے کی وجہ سے ہوئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ جون 14:04

ابو ظہبی: پانچ سالہ بچہ گاڑی میں لاک ہو جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا
ابو ظہبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،8 جُون2019ء) العین کے علاقے میں 5 سالہ بچہ گاڑی کے اندر حادثاتی طور پر بند ہو جانے کے باعث اللہ کو پیارا ہو گیا۔ ابو ظہبی پولیس کے مطابق بچے کی موت گاڑی میں شدید گرمی اور حبس کے باعث دم گھُٹنے کے باعث واقع ہوئی۔ العین پولیس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کرنل مبارک سیف السبوسی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ پتا چلا ہے کہ بچہ اپنے والدین کی گاڑی کے پاس کھیل کود میں مصروف تھا۔

جب اچانک اُس نے گاڑی میں داخل ہونے کا ارادہ بنایا۔ بدنصیب بچہ گاڑی کے پچھلے دروازے سے اندر داخل ہوا تو دروازہ لاک ہو گیا۔ شدید گرمی کے باعث بچے کی حالت کافی دیر تک گاڑی میں بند رہنے کے باعث غیر ہو گئی جس کے باعث وہ انتقال کر گیا۔ جب بچے کے گھر والوں نے کافی دیر تک اُس کا پتا نہ چلنے پر اُس کی تلاش کی تو وہ اُنہیں گاڑی میں بے حِس و حرکت پڑا ہوا مِلا۔

(جاری ہے)

پریشان والدین اُسے فوری طور پر قریبی ہیلتھ سنٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اُس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ابو ظہبی پولیس کی جانب سے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیس نے والدین کو تاکید کی ہے کہ وہ بھی جب بھی اپنی گاڑی پارک کریں تو اُسے لاک کر دیں۔ اس کے علاوہ اگر بچوں کے ساتھ کسی شاپنگ پلازہ وغیرہ میں جائیں تو بچوں کو گاڑی میں نہ چھوڑ کر جائیں۔

بلکہ اپنے ساتھ ہی لے کر جائیں۔ کیونکہ شدید گرمی کے باعث بند گاڑی میں حبس ہو جاتا ہے جس سے آکسیجن کی شدید کمی ہو جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اکثر اس نوعیت کے واقعات والدین کی بے انتہا غفلت کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں والدین میں آگاہی مہم بھی وقتاً فوقتاً چلائی جاتی ہے تاکہ اس نوعیت کے واقعات کم سے کم رُونما ہوں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments