دُبئی کے بعد ابو ظہبی میں بھی سمارٹ ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم لانچ کر دیا گیا

اس سسٹم کی بدولت ٹیسٹ دینے والے اُمیدوار کی ڈرائیونگ صلاحیت کنٹرول روم سے چیک کی جاتی ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 15 جون 2019 12:06

دُبئی کے بعد ابو ظہبی میں بھی سمارٹ ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم لانچ کر دیا گیا
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،15 جُون 2019ء) دُبئی میں کچھ عرصہ قبل سمارٹ ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم لانچ کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اب اسے ابو ظہبی میں بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ابو ظہبی پولیس نے بتایا کہ اب کسی بھی ڈرائیور کی ڈرائیونگ میں مہارت کا فیصلہ سمارٹ ڈرائیونگ ٹیسٹ سسٹم کی مدد سے زیادہ شفافیت سے ہو سکے گا۔

یہ جدید ترین ٹیسٹ سسٹم نئے دور کی ٹیکنالوجیز اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم سے مزین ہے۔ پُرانے سسٹم میں ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والا اہلکار ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ کر اُس کی مہارت کو جانچتا تھا ۔ تاہم اس پر کئی لوگوں نے یہ اعتراض اُٹھایا تھا کہ اہلکار کی موجودگی کی وجہ سے اچھے بھلے ماہر ڈرائیور بھی کنفیوژ ہو جاتے تھے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس نہیں کر پاتے تھے۔

(جاری ہے)

اب ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دینے والوں کی قسمت کا فیصلہ اب ممتحن کی بجائے سنسرز اور ہائی ٹیک کیمرے کریں گے۔ اس مقصد کے لیے ہر کار میں پانچ کیمرے اور 20 کے قریب سنسرز نصب کیے گئے ہیں۔ جن کی مدد سے ڈرائیور اور گاڑی کی حرکت کی لمحہ بہ لمحہ معلومات ریکارڈ کی جا سکیں گی۔یہ ساری معلومات ا±س CPU میں اکٹھی ہوں گی جو ٹیسٹ کے دوران استعمال ہونے والی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر پڑا ہو گا۔

سسٹم کی جانب سے حاصل شدہ ڈیٹا کے تجزیئے کے بعد درخواست گزار کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔CPU تمام معلومات کنٹرول روم کومنتقل کرے گا۔اس ٹیسٹ سسٹم میں ایک شخص کا ٹیسٹ عموماً پندرہ منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں سلوپ ٹیسٹ، ایمرجنسی بریک ٹیسٹ، متوازی پارکنگ ٹیسٹ ، گیرج پارکنگ ٹیسٹ اور اینگل پارکنگ ٹیسٹ شامل ہیں۔

دونوں جانب کے سائیڈ مررز میں کیمرے نصب ہوتے ہیں جو سڑک کی دونوں جانب کی لائنز کا خیال رکھتے ہیں اور انفارمیشن CPU کو منتقل کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ڈرائیور کے سِیٹ بیلٹ پہننے یا نہ پہننے کی نشاندہی کرنے والا سنسر بھی موجودہوتا ہے۔ کنٹرول ر±وم میں بیٹھا اہلکار ڈرائیور کو سکرین میں لگے مائیکرو فون کے ذریعے ہدایات دے گااور اس کے بعد گاڑی چلانے کا کہے گا۔

ڈرائیور اپنے انگوٹھے کے اشارے سے ا±سے بتائے گا کہ وہ گاڑی چلانے والا ہے۔ اگر کسی ڈرائیور کی گاڑی اپنی لین کے دائیں بائیں جانب کی لائن کو چھ±وئے گی تو ا±س کے پوائنٹس منہا کیے جائیں گے۔ٹیسٹ لینے والی گاڑی میں ایسا خود کار نظام رکھا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص بغیر سیٹ بیلٹ پہنے گاڑی چلا دیتا ہے یا پھر گاڑی کی رفتار35 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر جاتی ہے، دونوں صورتوں میں گاڑی خود بخود بند ہو جائے گی۔

اگر اس ٹیسٹ کے دوران گاڑی کے آگے اچانک کوئی انسان یا جانور آ جاتا ہے تو گاڑی کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہونے کی صورت میں بھی وہ خود کار طریقے سے بند ہو جائے گی۔ ابو ظہبی کی جانب سے 32 سمارٹ ٹیسٹ وہیکلز، جن میں 19 آٹو میٹک ٹیسٹ سسٹم اور 13 مینول ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے ہیں، مزید خریدی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 28بسیں بھی خریدی جا رہی ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں