متحدہ عرب امارات میں ایمبولینسز کوراستہ نہ دینے والے ڈرائیورزکے بُرے دِن شروع

سڑکوں پرپولیس کے گشت میں اضافہ کر دیاگیا، اس خلاف ورزی پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 19 جون 2019 14:33

متحدہ عرب امارات میں ایمبولینسز کوراستہ نہ دینے والے ڈرائیورزکے بُرے دِن شروع
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،19 جُون 2019ء) متحدہ عرب امارا ت میں ایمبولینسز اورسرکاری قافلوں کوراستہ نہ دینے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایک پوسٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق اگر کوئی شخص ایمبولینسزوغیرہ کاراستہ روکے گا تواسے ایک ہزار درہم کاجرمانہ بھرنا ہو گا۔

اسکے علاوہ اس کے ڈرائیونگ لائسنس پر 6 بلیک پوائنٹس کااندراج بھی ہوگا۔ اس مقصدکے لیے سادہ گاڑیوں میں سوار پولیس اہلکاروں کی جانب سے سڑکوں پرچیکنگ کاعمل شروع کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی گرداناجاتا ہے، یہ عمل ڈرائیورز کے غیر مہذب ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ایمبولینسز کا سڑک پر آنا اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی مریض کی جان خطرے میں ہے، ہو سکتا ہے کہ چند لمحوں کی دیری سے بھی وہ شخص زندگی کی نعمت سے محروم ہو جائے۔ اس لحاظ سے ایمبولینسز کا داخلہ روکنا بہت بڑاجرم ہے۔ اسی وجہ سے اس نوعیت کے جرم پر جرمانہ اور بلیک پوائنٹس کی سزا عائد کی گئی ہے۔ ایک اعلیٰ پولیس عہدےدار نے کہا کہ کئی بار ایمبولینسزکو بروقت جائے حادثہ پر پہنچنا ہوتا ہے مگرراستے میں دیگرڈرائیورزکی جانب سے راستہ نہ دیئے جانے پر یہ ایمبولینسزوقت پر نہیں پہنچ پاتیںجس سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو جاتاہے۔اگر ڈرائیورز تعاون کریں تو کئی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکتی ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں