دوست کی تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے کو بھاری جرمانہ ہو گیا

عدالت نے ملزم کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت 21 ہزار درہم ہرجانے اور 10ہزار درہم جرمانے کی سزا سُنا دی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات جولائی 17:10

دوست کی تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے کو بھاری جرمانہ ہو گیا
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 4 جُولائی 2019ء) ابوظہبی کی عدالت نے ایک عرب نوجوان کو اپنے دوست کی تصویر اُس کی مرضی کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے جُرم میں بھاری جرمانے کی سزا سُنا دی ہے۔ اماراتی اخبار الیوم کے مطابق استغاثہ نے ملزم پر فردِ جُرم عائد کی تھی کہ اُس نے اپنے دوست سے پیشگی اجازت کے بغیر اُس کی نجی نوعیت کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر کے اماراتی سائبر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس لیے اُس پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے۔ عدالت نے نوجوان کو قصور وار قرار دیتے ہوئے اُس پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا اور 21 ہزار درہم ہرجانے کی مد میں دوست کو ادا کرنے کا حکم سُنایا۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے پر اُٹھنے والے تمام اخراجات کی ادائیگی کا حکم بھی سُنایا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کی جس میں اُس نے ایک دستاویز پیش کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اُس نے اپنے دوست کی جو تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اُسے وہ مُدعی دوست خود بھی سوشل میڈیا پر پہلے ہی جاری کر چکا ہے۔

تاہم عدالت نے ملزم پر عائد جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے اسے مجموعی طور پر 31 ہزار درہم کی ادائیگی کا حکم سُنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امارات میں 2012 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی جرائم کے انسداد کا قانون جاری کیا تھا جس کی دفعات 21/3،1،41 اور 42 کے تحت کسی شخص کی نجی نوعیت کی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر بغیر اجازت کے شیئر کرنا قابلِ سزا جُرم ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments