ابو ظہبی:’گاڑی میرے گھر کے آگے پارک کیوں کی؟‘

بپھرے شخص نے ہمسائے کی گاڑی کو آگ لگا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 15 جولائی 2019 15:53

ابو ظہبی:’گاڑی میرے گھر کے آگے پارک کیوں کی؟‘
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15جولائی 2019ء ) ابو ظہبی میں مقیم ایک عرب شخص نے معمولی سی بات پر اپنے ہمسائے کی کار کو آگ لگا کر اُسے لاکھوں درہم کا ٹیکا لگا دیا۔ ہمسائے نے اس واقعے پر عرب کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کر دی۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم نے اپنے خلاف عائد الزام کو درست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ جبکہ مُدعی نے عدالت کو بتایا کہ اُس کے اپنے ہمسائے عرب کے ساتھ اس بات پر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

عرب نے اُسے سختی سے منع کیا تھا کہ وہ اُس کے گھر کے آگے گاڑی کھڑی نہ کرے۔ تاہم جب اُس نے وقوعہ کے روز گاڑی اُس کے گھر کے آگے کھڑی کی تو ملزم نے طیش میں آ کر اُسے آگ لگا دی۔ دُوسری جانب ملزم کا کہنا تھا کہ اُس نے مُدعی کو منع کیا تھا کہ وہ اُس کے گھر کے آگے گاڑی کھڑی نہ کرے ورنہ وہ نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

(جاری ہے)

مگر مُدعی نے اُس کے بار بار کہنے پر بھی کان نہ دھرے۔

جس پر میں نے اُسے فون کر کے کہا کہ اگر وہ دوبارہ میرے گھر کے آگے گاڑی کھڑی کرنے سے باز نہ آیا تو میں اُس کی گاڑی کو آگ لگا دُوں گا۔ تاہم یہ صرف دھمکی تھی، میرا حقیقت میں ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔عرب ملزم نے اپنی صفائی میں مزید کہا کہ وقوعہ کے روز میں اپنے کسی ضروری کام کے سلسلے میں کہیں گیا ہوا تھا۔ جب واپس آیا تو دیکھا کہ ہمسائے کی گاڑی کو آگ لگی ہوئی تھی۔ میں نہیں جانتا یہ کام کس نے کیا ہے، اس میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ جو کچھ میں نے کہا تھا، میرا اُس پر عمل کرنے کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں تھا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں