متحدہ عرب امارات میں ایک اور بس کو حادثہ

بس عمرہ زائرین کو لے کر مکّہ سے واپس اومان لوٹ رہی تھی جب اماراتی شاہراہ پر اُسے حادثہ پیش آگیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 17 جولائی 2019 17:26

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جولائی 2019ء ) گزشتہ ماہ دُبئی میں رُونما ہونے والے ہولناک بس حادثے کی یاد لوگوں کے دِلوں سے مِٹی نہیں تھی کہ متحدہ عرب امارات میں ایک اور بس کو حادثہ پیش آگیا۔ ابو ظہبی ٹریفک پولیس کے خارجی علاقوں کے ڈیپارٹمن کے ڈائریکٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابو ظہبی شیخ خلیفہ بن زاید روڈ پر ایک بس کو حادثہ پیش آیا ہے جو اومان کی جانب جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اس بس میں 52 عمرہ زائرین سوار تھے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مکّہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے وطن اومان کی جانب جا رہے تھے جب اماراتی شاہراہ پر اُن کی بس کو حادثہ پیش آگیا۔ تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ چند افراد کو معمولی سے زخم آئے۔

(جاری ہے)

بس اومان کی جانب جا رہی تھی جب اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے لگے فولادی جنگلے سے ٹکرا گئی۔

واقعے کی اطلاع مِلتے ہی طبی امداد کی ٹیمیں، ایمبولینسز اورٹریفک پولیس کی گاڑیوں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔ جنہوں نے بس میں سوار تمام افراد کو باہر نکالا اور معمولی زخمیوں کو طبی امداد دی۔ بس کی خراب حالت کے پیش نظر عمرہ زائرین کو ابوظہبی کی ایک سرکاری عمارت میں منتقل کیا گیا ۔ جہاں اُن کے لیے کھانے کا بند وبست بھی کیا گیا اور بعد میں اُن کے لیے متبادل بس کا انتظام کر کے اُنہیں اومان روانہ کر دیا گیا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بسوں اور ہیوی ٹریفک کے ڈرائیورز کو ایک بار پھر تاکید کی گئی ہے کہ وہ محتاظ ڈرائیونگ کریں اور ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں تاکہ مہلک حادثات کی نوبت نہ آئے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں