متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا

امارات میں عید الاضحیٰ 11 اگست بروز اتوار کو ہوگی، جبکہ تمام سرکاری و نجی اداروں میں 10 اگست سے 13 اگست تک 4 روز کی تعطیلات ہوں گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 اگست 2019 21:54

متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2019ء) متحدہ عرب امارات میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا، امارات میں عید الاضحیٰ 11 اگست بروز اتوار کو ہوگی، جبکہ تمام سرکاری و نجی اداروں میں 10 اگست سے 13 اگست تک 4 روز کی تعطیلات ہوں گی۔ خلیجی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے آج جمعرات کے روز اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

جبکہ شہریوں سے بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اب اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند دیکھ لیا گیا ہے۔ اب کل متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کی یکم تاریخ ہوگی۔ جبکہ عید الاضحیی 11 اگست کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ اماراتی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے تمام سرکاری و نجی اداروں میں 10 اگست سے 13 اگست تک 4 روز کی تعطیلات ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی 11 اگست کو ہی عید الاضحیٰ منائے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کل کراچی میں ہوگا۔ پاکستان میں کل ذوالحج کا چاند دکھنے کے واضح امکانات ہیں، جبکہ عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں