ابوظہبی میں سڑکوں اور چوراہوں پر کاریں لاوارث چھوڑنے والوں کی شامت آ گئی

اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 3 ہزار درہم کا جرمانہ بھُگتنا ہو گا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 14 ستمبر 2019 10:59

ابوظہبی میں سڑکوں اور چوراہوں پر کاریں لاوارث چھوڑنے والوں کی شامت آ گئی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،14ستمبر 2019ء) ابو ظہبی میں سڑکوں اور چوراہوں پر کاریں لاوارث چھوڑنے والوں کی شامت آ گئی ہے۔ اس خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو 3 ہزار درہم کا جرمانہ بھُگتنا ہو گا۔ ابو ظہبی میونسپلٹی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اکثر لوگ سڑکوں اور چوراہوں پر کئی کئی دِن تک گاڑیاں کھڑی رکھتے ہیں، جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوتا ہے اور ان گاڑیوں پر مٹی کی تہہ جم جاتی ہے، جس سے ماحول بھی آلودہ ہوتا ہے اور شہر کا حُسن بھی بگڑ جاتا ہے۔

اس لیے گاڑیوں کی صفائی کی طرف خاص دھیان دینا چاہیے اور انہیں لاوارث نہیں چھوڑنا چاہیے۔ یہ میونسپل قوانین کی خلاف ورزی شمار ہوتا ہے۔ میونسپلٹی کی جانب سے ایسی لاوارث گاڑیوں کی 2 ہفتے نگرانی کی جاتی ہے پھر اس پر نوٹس لگا دیا جاتا ہے، جس میں گاڑی مالکان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی یہاں سے ہٹا لیں۔

(جاری ہے)

اگر مالک تب بھی گاڑی نہ ہٹائے تو ایک بار بار پھر نوٹس لگایا جاتا ہے۔

جو مالکان اسے یہاں سے ہٹانے کا بندوبست نہیں کرتا، تو پھر اس گاڑی کو لاک کر دیا جاتا ہے۔اور یہ لاک اسی وقت کھولا جاتا ہے اگر کار مالک اس کا جرمانہ ادا کر دے۔ اگر کار ضبط ہونے کے بعد 30 دن کے اندر جرمانے کی ادائیگی کر دی جائے تو پھر ایسی صورت میں جرمانہ 3 ہزاردرہم کی بجائے 1500 درہم وصول کیا جاتا ہے۔ بلدیہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ سینکڑوں کاروں اور دیگر اشیاء کو ہٹا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس وقت شہر کی سڑکوں اور کار پارکوں کا روزانہ معائنہ بلدیہ کے انسپکٹر کرتے ہیں۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں