”کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد ملاقات بھی کروں گا اور گلے بھی لگاؤں گا“

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے غیر مُلکی رضاکار کو آن لائن اجلاس کے دوران خوشخبری دے ڈالی، شیخ محمدنے عید الفطر کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 22 مئی 2020 10:38

”کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد ملاقات بھی کروں گا اور گلے بھی لگاؤں گا“
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مئی 2020ء) عید الفطر کی آمد آمد ہے۔ تاہم اس بار کورونا کی وجہ سے عید اتنی دھوم دھام اور ہلے گُلے سے منائی جا سکے، جیسا کہ روایتی طور پر منائی جاتی رہی ہے۔ ابو ظبی کے ولی اور اماراتی فوج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس موقع پر ایک خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اماراتی اور تارکین وطن سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ رہیں، ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً رمضان کے آخری دنوں اور عید کے دوران سماجی فاصلے کے ضوابط کی پابندی کریں،تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

آن لائن رمضان اجلاس کے دوران انہون اپنے پیغام میں کہا۔ ”آئیں ہم سب مل کر عید الفطر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منائیں، کیونکہ ہم وبا کو پھیلانا نہیں چاہتے، کیونکہ ایک شخص کے بھی وبا کا شکار ہونے سے دیگر کئی افراد متاثر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماسک پہننا، ہاتھوں کا باقاعدگی سے دھونا، سماجی فاصلے کی پابندی کرنا اور گھر سے باہر کم سے کم نکلنا، ان سب باتوں سے آپ کے کورونا کا شکار ہونے اور اس مرض کو دوسروں تک منتقل ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

اپنے آپ کو بزرگوں اور چھوٹے بچوں اور صحت کے مسائل سے دوچار افراد کو کورونا سے بچانا بہت اہم ہے۔ایسی چھوٹی چھوٹی کوتاہیوں سے بھی بچیں، جو ہم پر بہت بھاری پڑ سکتی ہیں۔“شیخ محمد بن زاید النہیان نے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ عید کی خوشیاں ٹیکنالوجی کے ذریعے منائیں، پچھلے مہینوں کی کامیابی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔شیخ محمد نے آن لائن اجلاس کے دوران صحت، پولیس، ایمرجنسی اہلکاروں کے علاوہ رضاکاروں سے بھی گفتگو کی۔اس موقع پر ایک غیر ملکی رضاکار نے شیخ محمد کو سکرین پر دیکھنے اور ان سے بات چیت کرنے پر انتہائی خوشی اور احسان مندی کا اظہار کیا۔ جس پر شیخ محمد نے وعدہ کیا کہ کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد وہ اس سے ملاقات بھی کریں گے اور اسے گلے بھی لگائیں گے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں