ابوظہبی میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون، آمد و رفت پر عائد پابندی کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی

لاک ڈاون مزید ایک ہفتہ برقرار رہے گا، اس دوران نہ کسی کو ابوظہبی سے باہر جانے، نہ کسی کو دوسرے علاقے سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2020 00:14

ابوظہبی میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون، آمد و رفت پر عائد پابندی کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2020ء) ابوظہبی میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون، آمد و رفت پر عائد پابندی کی مدت میں مزید توسیع کر دی گئی، لاک ڈاون مزید ایک ہفتہ برقرار رہے گا، اس دوران ابو ظہبی کے رہائشی باہر نہیں جاسکتے اور نہ باہر سے کوئی شخص آسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلاو کے خطرات کے باعث ابوظہبی میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون اور آمد و رفت کی پابندیوں کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ابوظہبی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی میں نافذ کی گئی آمد و رفت کی پابندیاں اب بھی برقرار رہیں گی۔ یہ پابندیاں مزید ایک ہفتے تک برقرار رہیں گی۔ اس دوران نہ تو کسی کو ابوظہبی سے باہر جانے کی اجازت ہوگی، نہ ہی کوئی شخص کسی دوسرے علاقے سے ابوظہبی میں داخل ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی اور اس کے ملحقہ دیگر شہروں کے تمام رہائشیوں پر کرفیو نافذ ہے۔

اہم شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین ،اسپتال جانے کے خواہاں دائمی عوارض کا شکار مریض اور ضروری اشیاء کی حمل ونقل کا کام کرنے والے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ ابوظہبی، العین اور الظفرہ شہروں کے رہائشی کرفیو میں نرمی کے اوقات کے دوران اپنی ضرورت کی چیزیں خریدنے کے لیے گھروں سے نکل سکتے ہیں، تاہم ان شہروں کے درمیان سفر پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ ابوظہبی میں نقل و حرکت کی پابندیاں رواں ماہ کے ابتداء میں نافذ کی گئی تھیں۔ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد تقریباً 40 ہزار ہو چکی ہے۔ امارات میں مہلک وبا کا شکار 281 افراد موت کے منہ میں جا چکے۔ جبکہ مثبت بات یہ ہے کہ اب تک 22 ہزار سے زائد کرونا مریض صحتیاب ہو چکے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں