ابوظبی: العین کے صحرا میں ایک نوجوان راستہ بھٹک کر جاں بحق
نوجوان کی گاڑی ریگستان میں پھنس گئی تھی،جس کے بعد وہ بھُوک اور پیاس کے باعث دم توڑ گیا
محمد عرفان بدھ 24 جون 2020 15:41
(جاری ہے)
یہ نوجوان ال امراء کا رہائشی تھا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ نوجوان کی گاڑی صحرا کی گہری ریت میں دھنس گئی، جس کے بعد وہ اس ویران مقام پر پھنس کر رہ گیا اور بالآخر بھُوک اور پیاس کے ہاتھوں نڈھال ہو کردم توڑ گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اس لیے کوئی بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی۔ نوجوان کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کے چند روز بعد پولیس میں رپورٹ درج کرا دی تھی۔ تاہم پولیس کو اس کا کئی ہفتوں تک سراغ نہ مل سکا تھا۔ بالآخر اس بدنصیب نوجوان کی لاش صحرا کے ویران مقام سے مل گئی۔ جسے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ متوفی کی نماز جنازہ العین کی المتاویٰ مسجد میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں اس کی تدفین کر دی گئی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کے انتہائی وسیع اور خوفناک صحرا الربع الخالی میں بھی تین پاکستانی تارکین پھنس گئے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان تینوں افراد کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا تھا۔یہ تینوں پاکستانی صحرا میں اپنی گاڑی پر سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی کے ٹائرریت کی کئی فٹ گہری تہہ میں دھنس گئے۔ بہت کوشش کے باوجود جب وہ ٹائر ریت سے باہر نکالنے میں ناکام رہے تو انہیں اپنی جان بچانے کی فکر ہو گئی۔ تینوں افراد دو تین روز تک اس وسیع ریگستان میں پھرتے رہے کہ شاید کسی آبادی تک پہنچ جائیں، مگر انہیں کامیابی نہ ہو سکی۔ خوش قسمتی سے ان افراد کے جاننے والے نے عروہ صحرائی مرکز کو اطلاع دی کہ تینوں افراد سے کئی روز سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ جس کے بعد ان کو ڈھونڈنے کی خاطر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ اس ٹیم نے انتھک تلاش سے بالآخر انہیں پچاس کلومیٹر دُور ایک مقام پر تلاش کر لیا۔ ان نوجوانوں کی حالت بھُوک اور پیاس کے مارے بگڑی ہوئی تھی۔ جنہیں فوری طور پر قریبی صحت مرکز میں منتقل کیا گیاتھا۔الربع الخالی دُنیا کے وسیع و عریض ریگستانوں میں شمار ہوتا ہے۔ کئی ہزار کلومیٹر پر پھیلا یہ صحرا انتہائی ویران اور سنسان ہے جہاں کئی کئی سو کلومیٹر تک انسانی زندگی اور پانی کے سُراغ نہیں مِلتے۔ ماضی میں کئی لوگ اس صحر ا میں بھٹک جانے کے باعث زندگی سے محروم ہو چکے ہیں۔ اس صحرا کی خوفناکی کے حوالے سے کئی داستانیں معروف ہیں۔ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے ..
87 ممالک کے شہریوں کیلئے یو اے ای میں ویزا آن ارائیول کی سہولت
امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے
کارکن کو ملازمت نہ دینے پر کمپنی کو ایک لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ
اماراتی ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان ہوگیا
ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا
پاکستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط
دنیا بھر میں ورک ویزہ کی مانگ میں یو اے ای سرفہرست
ابوظہبی پولیس نے سپیڈ لمٹ کے اصول کی وضاحت جاری کردی
اتحاد ریل نے اپنی پہلی مسافر ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا
ابوظہبی لگاتار آٹھویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار
یو اے ای کا 7 ریاستوں کو ملانے والی نئی ہائی وے کی تعمیر پر غور
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری