ابوظہبی کے جزیرہ راس غراب کا نام تبدیل، جبکہ 2 اہم ترین علاقوں کو ضم کر دیا گیا

راس غراب کا اب سے نیا نام جزیرہ العلیحہ ہوگا، جبکہ المقطع اور بوابة کے علاقوں کو ضم کر کے نئے علاقے کا نام ربدان رکھ دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2020 00:53

ابوظہبی کے جزیرہ راس غراب کا نام تبدیل، جبکہ 2 اہم ترین علاقوں کو ضم کر دیا گیا
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8جولائی 2020ء ) ابوظہبی کے جزیرہ راس غراب کا نام تبدیل، جبکہ 2 اہم ترین علاقوں کو ضم کر دیا گیا، راس غراب کا اب سے نیا نام جزیرہ العلیحہ ہوگا، جبکہ المقطع اور بوابة کے علاقوں کو ضم کر کے نئے علاقے کا نام ربدان رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید کی منظوری و احکامات کے بعد ابوظہبی کے کچھ علاقوں کے حوالے سے اہم ترین فیصلے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی میں واقع ایک جزیرے کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ 2 علاقوں کو ضم کر کے ایک نیا علاقہ قائم کیا گیا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ ابوظہبی کے مشہور جزیرہ راس غراب کا نام تبدیل کر کے اس کا نیا نام جزیرہ العلیحہ رکھ دیا گیا ہے۔ اس علاقے کی ترقی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ جبکہ 2 علاقوں المقطع اور بوابة کو ضم کر کے ایک نیا علاقہ ربدان تشکیل دیا گیا ہے۔ ربدان شیخ زاید کے اس گھوڑے کا نام ہے جو ہلاک ہو گیا تھا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں