متحدہ عرب امارات نے بھی کورونا کی ویکسین بنا لی

تیار کردہ ویکسین کو ہزاروں افراد پر آزمایا جا چکا ہے،یہ جلد ہی اماراتی مریضوں کے لیے دستیاب ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 17 جولائی 2020 10:08

متحدہ عرب امارات نے بھی کورونا کی ویکسین بنا لی
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2020ء) امریکا، برطانیہ اور روس کی جانب سے کورونا کی ویکسین بنانے اور اس کے مریضوں پر تجربات کامیاب ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اس معاملے میں متحدہ عرب امارات بھی پیچھے نہیں رہا۔ امارات میں بھی کورونا کی ویکسین بنا لی گئی ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق ابوظبی سے تعلق رکھنے والی کمپنی کرونا وائرس کے علاج کی ویکسین کے پہلے مرحلے کی تیسری آزمائش کررہی ہے اور اس کے مریضوں پر اثرات کے نتائج کی جانچ کررہی ہے۔

ابوظبی کی کمپنی نے یہ ویکیسن چین کے دواساز ادارے نیشنل بائیوٹیک گروپ ( سی این بی جی) کے ساتھ اشتراک سے تیار کی ہے۔اس اشتراک عمل میں ابو ظبی سے تعلق رکھنے والی مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹنگ کمپنی گروپ 42( جی 42) اور ابوظبی کا محکمہ صحت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ابو ظبی کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ابوظبی کی جی 42 ہیلتھ کیئر، چین کی سائنو فارم سی این بی سی محکمہ صحت اور وزارت صحت کے انتظام میں نئی ویکسین کا آزمائشی تجربہ کررہی ہے۔

یہ ویکسین یو اے ای کے مکینوں کو فوری دستیاب ہوگی۔''اس ویکسین کو پہلے مرحلے کے پروگرام میں 5000 رضاکاروں پر آزمایا جارہا ہے۔حکام نے اس میں حصہ لینے کے لیے 15 ہزار افراد کو اجازت نامے جاری کیے ہیں۔اس پہلے گروپ کو عجمان میں واقع شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں آج جمعرات کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔جی 42 نے اس آزمائشی تجربے کے بارے میں الگ سے ایک بیان جاری کیا ہیاور کہا ہے کہ یو اے ای کا جانچ کے لیے انتخاب اس کے تنوع کے پیش نظر کیا گیا ہے اور یہاں 200 سے زیادہ ممالک کے شہری رہتے ہیں۔

مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر ویکسین کے آزمائشی تجربے سے تحقیقی عمل کو تقویت ملے گی اور آزمائشی تجربات کی کامیابی کی صورت میں اس کا عالمی سطح پر اطلاق کیا جاسکے گا کیونکہ اس طرح اس کے قابل عمل ہونے کا ثبوت دستیاب ہوجائے گا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں