متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

عید الاضحیٰ کے موقع پر وفاقی ادارے 30 جولائی بروز جمعرات سے 2 اگست بروز اتوار تک 4 روز کیلئے بند رہیں گیں

بدھ 22 جولائی 2020 22:03

متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
ابوظہبی (رپورٹ نمائندہ خصوصی ملک خرم شہزاد اعوان، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پبلک سیکٹر کے ملازمین کو ہفتے کے آخر تک طویل آرام ملا ھے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر وفاقی ادارے 30 جولائی بروز جمعرات سے 2 اگست بروز اتوار تک 4 روز کیلئے بند رہیں گیں۔

(جاری ہے)

3 اگست پیر کو دوبارہ ادارے کھولیں گیں۔ یہ اعلان فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے ٹویٹر پر کیا۔ عید الاضحیٰ کا مطلب قربانی ہے۔

اس عید کے نام سے منسوب ہونے والی مخصوص قربانی کو قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کس طرح خواب دیکھا تھا کہ خدا نے اپنے ایمان کے امتحان کے طور پر اپنے بیٹے اسماعیل کو قربان کرنے کو کہا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں