متحدہ عرب امارات کی مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات نہیں ہوں گے

مملکت میں عید کے روز مساجد میں صرف اذان دی جائے گی، شہریوں کو عید کی نماز گھر پر ادا کرنا ہوگی

muhammad ali محمد علی بدھ 22 جولائی 2020 23:54

متحدہ عرب امارات کی مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات نہیں ہوں گے
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2020ء) متحدہ عرب امارات کی مساجد میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات نہیں ہوں گے، مملکت میں عید کے روز مساجد میں صرف اذان دی جائے گی، شہریوں کو عید کی نماز گھر پر ادا کرنا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ مملکت کی مساجد میں عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔

اعلان کیا گیا ہے کہ لوگوں کو گھروں پر ہی عید کی نماز ادا کرنا ہوگی۔ مساجد میں صرف اذان ادا کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصلہ کرونا وائرس وبا کے خدشات کے پیش نظر اور عوام کے تحفظ کی خاطر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ عید الاضحی کی تعطیلات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پبلک سیکٹر کے ملازمین کو ہفتے کے آخر تک طویل آرام ملا ھے۔

(جاری ہے)

عید الاضحیٰ کے موقع پر وفاقی ادارے 30 جولائی بروز جمعرات سے 2 اگست بروز اتوار تک 4 روز کیلئے بند رہیں گیں۔ 3 اگست پیر کو دوبارہ ادارے کھولیں گیں۔ یہ اعلان فیڈرل اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورسز نے ٹویٹر پر کیا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ جبکہ یہ بھی واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے تین ماہ کے بعد گزشتہ ماہ کے آخر میں مساجد کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ مساجد کو محدود حد تک کھولنے کی اجازت دی گئی، جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر تاحال پابندی عائد ہے۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں