متحدہ عرب امارات اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ

دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ ہوا، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2020 19:31

متحدہ عرب امارات اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2020ء) متحدہ عرب امارات اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ ہوا، کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماوں کے درمیان بذریعہ ویڈیو کال رابطہ ہوا۔ اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے خصوصی ٹوئٹ کی گئی۔

رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور کرونا وائرس ویکسین کی تیاری کے حوالے سے عالمی کوششوں کی حمایت سے متعلق اتفاق بھی کیا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں