ابوظبی میں سکول اور کالجزکے سٹوڈنٹس کو اچھی خبر سُنا دی گئی

یکم ستمبر سے سکول کھُلنے کے بعد بھی بچوں کو گھر سے ہی آن لائن کلاسز لینے کی اجازت ہو گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 4 اگست 2020 11:32

ابوظبی میں سکول اور کالجزکے سٹوڈنٹس کو اچھی خبر سُنا دی گئی
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 اگست 2020ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا کے باعث مارچ 2020ء تدریسی عمل روک کر سٹوڈنٹس کو کئی ماہ کے لیے چھُٹیاں دے دی گئی تھی۔ تاہم بعد میں بچوں کی پڑھائی کے حرج کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے آن لائن کلاسز کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ جس کے باعث سٹوڈنٹس اپنے گھروں سے ہی تعلیم حاصل رہے تھے۔ امارات میں کورونا کیسز میں کمی ہونے کے بعد یکم ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج (Adek) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے اگرچہ یکم ستمبر سے نئے سمسٹر کا آغاز ہو رہا ہے ، تاہم بہت سے والدین اپنے بچوں کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں، اگر یہ والدین اپنے بچوں کو سکول نہ بھیجنا چاہیں تواگلے سمسٹر کے دوران وہ بچوں کو گھر سے ہی آن لائن کلاسز دلوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ کورونا کی وبا کے حوالے سے ان کی پریشانی ختم ہو جائے۔

Adek کی جانب سے گزشتہ ماہ ستمبر میں تمام اسکولز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں واضح کیا گیا تھا کہ سکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔سمسٹر کے آغاز سے پہلے ہی تمام سٹوڈنٹس، ٹیچرز اور دیگر سٹاف کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے ،تاکہ مشتبہ مریضوں کو سکولوں میں حاضری سے روکا جا سکے۔ Adekکے اس اعلان پرزیادہ تر والدین نے یہ خدشات ظاہر کیے تھے کہ ابھی مملکت سے کورونا کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا، صرف کیسز کم ہوئے ہیں۔

تعلیمی ادارے کھولنے کی صورت میں بچوں کی صحت کو خطرات ہو سکتے ہیں۔ والدین کے ان تحفظات پر Adek نے اب اعلان کر دیا ہے کہ جو والدین اپنے بچوں کو فی الحال سکول نہیں بھیجنا چاہتے، وہ کچھ عرصہ کے لیے انہیں گھر پر ہی آن لائن کلاسز کروا سکتے ہیں۔ والدین اگر Adek سے رابطہ کرنا چاہیں تو اس کے لیے Adek کی ہاٹ لائن 800-COMPLIANE(E) / 800-266754262 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ 

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں