ابوظبی میں شادی کے پہلے سال ہی طلاقوں کی شرح میں اضافہ ہو گیا
28 فیصد ازدواجی جوڑوں نے چند ماہ میں ہی ایک دوسرے سے اُکتا کر علیحدگی اختیار کر لی، خاوند بیوی کے رشتہ دار بڑی وجہ ہیں
محمد عرفان بدھ 12 اگست 2020 18:36
(جاری ہے)
واضح رہے کہ اماراتی ریاست فجیرہ میں ایک ڈاکٹر کی بیوی نے عدالت میں خلع کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے خاوند کی تمام تر دلچسپی صرف کورونا مریضوں کے علاج میں ہے۔ وہ ہر وقت ہسپتال میں ہی موجود رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ مجھے اور ہماری دو ننھی بچیوں کو بھی وقت نہیں دیتے۔ کئی بار تو ان سے ہفتوں بعد ملاقات ہوتی ہے۔ گھر کے کاموں میں ان کی دلچسپی بالکل ختم ہو گئی ہے، کئی معاملات میں ان کی ضرورت ہوتی ہے، مگر وہ گھر پر موجود ہی نہیں رہتے۔ بچیاں اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہو گئی ہیں۔ وہ اپنے گھر والوں سے بالکل لاتعلق ہو گئے ہیں۔ہمارے درمیان انہی باتوں پر کئی بار جھگڑا بھی ہو چکا ہے، جس پر انہوں نے مجھے گھر سے دھکے دے کر نکال دیا۔ ہزار بار سمجھانے کے باوجود وہ اپنا رویہ اور معمولات بدلنے پر تیار نہیں ہیں۔ ان کا ہونا نہ ہونا ایک برابر ہو گیا ہے۔ مجھ سے بہت بدتمیزی سے بات کرتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بناء پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ان سے خلع لے کر اپنی بچیوں کے ساتھ الگ تھلگ زندگی گزاروں۔ دوسری جانب خاتون کے ڈاکٹر شوہر نے بتایا کہ وہ ایک سرکاری ہسپتال میں ملازمت کرتے ہیں، کورونا کی وبا کے باعث میری پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے کہ زیادہ وقت مریضوں کی دیکھ بھال میں گزاروں۔ تاہم میں موقع ملتے ہی گھر آجاتا ہوں، البتہ بہت زیادہ تھکاوٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ بات چیت نہیں کر پاتا اور گھریلو کاموں میں اس کی مدد کرنے سے قاصر ہوں۔ یہ دن میرے لیے بھی مشکل کے دن ہیں، مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مجھے اپنی بچیوں سے پیار نہیں یا میں ان کی ضروریات کا خیال نہیں رکھتا۔ میں نے اپنی بچیوں سے کبھی سخت لہجے میں بات نہیں کی۔ مجھے ان سے بہت محبت ہے۔ میری بیوی کو میری مجبوریوں کو سمجھنا چاہیے۔شرعی عدالت نے ڈاکٹر خاوند کا موقف سُننے کے بعد عرب خاتون کے خلع کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سُنایا کہ مدعیہ کی جانب سے بیان کی گئی وجوہات ایسی نہیں کہ جن کی بناء پر اسے طلاق لینی چاہیے۔ دونوں میاں بیوی کو مل بیٹھ کر اپنے مسائل اور شکایات کا ازالہ کرنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے ..
87 ممالک کے شہریوں کیلئے یو اے ای میں ویزا آن ارائیول کی سہولت
امارات نے رمضان المبارک میں ملازمین کیلئے اوقات کار کم کردیئے
کارکن کو ملازمت نہ دینے پر کمپنی کو ایک لاکھ 20 ہزار درہم جرمانہ
اماراتی ویزوں کے اجراء یا تجدید کا عمل مزید آسان ہوگیا
ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام تبدیل کردیا گیا
پاکستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط
دنیا بھر میں ورک ویزہ کی مانگ میں یو اے ای سرفہرست
ابوظہبی پولیس نے سپیڈ لمٹ کے اصول کی وضاحت جاری کردی
اتحاد ریل نے اپنی پہلی مسافر ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا
ابوظہبی لگاتار آٹھویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار
یو اے ای کا 7 ریاستوں کو ملانے والی نئی ہائی وے کی تعمیر پر غور
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری