متحدہ عرب امارات میں آئندہ ہجری سال کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

یکم محرم الحرام اس بار 23 اگست بروز اتوار ہوگی، 3 چھُٹیاں ملنے سے سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 13 اگست 2020 12:20

متحدہ عرب امارات میں آئندہ ہجری سال کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2020ء) متحدہ عرب امارات میں آئندہ ہجری سال کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت کے مطابق اگلے ہجری سال کا آغاز 23 اگست 2020ء( بروز اتوار) سے ہوگا۔

(جاری ہے)

فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام کے موقع پر سرکاری ملازمین کو 23 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔فیڈرل اتھارٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس روز پبلک سیکٹر اور وفاقی حکومت کے ملازمین کی تعطیل ہوگی۔اس اعلان نے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے ، کیونکہ اس طرح انہیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی مسلسل تین چھُٹیاں اکٹھی منانے کا موقع مل رہا ہے۔ 

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں