ابوظہبی میں داخل ہونے والوں پر عائد شرائط میں مزید سختی کرنے کا اعلان

ابوظہبی حکام نے علاقے میں داخل ہونے کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں، داخلے سے 98 گھنٹے قبل ہر شخص کو پی سی آر کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، جبکہ علاقے میں داخل ہونے کے بعد فوری لیزر کرونا ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا، بیرون ممالک سے آنے والوں پر 14 روز کا قرنطینہ اختیار کرنا لازم ہوگا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2020 23:07

ابوظہبی میں داخل ہونے والوں پر عائد شرائط میں مزید سختی کرنے کا اعلان
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) ابوظہبی میں داخل ہونے والوں پر عائد شرائط میں مزید سختی کرنے کا اعلان، ابوظہبی حکام نے علاقے میں داخل ہونے کے خواہش مند افراد کیلئے نئی ہدایات جاری کر دیں، داخلے سے 98 گھنٹے قبل ہر شخص کو پی سی آر کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، جبکہ علاقے میں داخل ہونے کے بعد فوری لیزر کرونا ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا، بیرون ممالک سے آنے والوں پر 14 روز کا قرنطینہ اختیار کرنا لازم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے بعد ابوظہبی حکام نے عائد شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ تمام افراد جو ابوظہبی جانے کے خواہش مند ہیں، ان پر سخت ترین شرائط عائد کی گئی ہیں۔



جاری ہدایات کے مطابق ہر وہ شخص جو ابوظہبی میں داخل ہونا چاہتا ہے، اسے پی سی آر منفی کرونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ 98 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیئے۔ جبکہ ابوظہبی میں داخل ہونے کے فوری بعد بھی لیزر کرونا ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا۔ اس کے علاوہ جو لوگ بیرون ممالک سے ابوظہبی آئیں گے، ان پر لازم ہے کہ وہ آمد کے بعد پی سی آر کرونا ٹیسٹ کروائیں، 14 روز کا قرنطینہ اختیار کریں، ٹریکنگ کیلئے کلائی پر رسٹ بینڈ پہنیں اور ایک دستاویز پر دستخط کریں جس میں لکھا ہوگا کہ وہ تمام کرونا ضوابط پر عمل درآمد کریں گے۔

جو شخص کرونا ضوابط پر عمل در آمد نہیں کرے گا، اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایسے افراد کو قرنطینہ اختیار کرنے کے 12 ویں روز دوبارہ پی سی آر کرونا ٹیسٹ کروانا ہوگا، جس کی رپورٹ منفی آنے پر رسٹ بینڈ اتارنے کی اجازت ہوگی۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر آپ کی پہلے ہی ابوظہبی آمد ہو چکی اور 14 روز پورے نہیں ہوئے، تو فوری پی سی آر کرونا ٹیسٹ کروائیں اور قرنطینہ کیلئے رجسٹریشن بھی کروائیں۔ یہ ابوظہبی حکام طے کریں گے کہ آپ کو کہاں قرنطینہ اختیار کرنا ہے۔ آپ کیلئے جس بھی جگہ کا انتخاب کیا جائے، اسے قبول کرنا ہوگا۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں