ابوظبی پولیس نے حد رفتارکی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا

پولیس کے مطابق جو ڈرائیور حدِ رفتار سے60 کلومیٹر زیادہ رفتار سے گاڑی چلائے گا، اسے 7 ہزار درہم کا بھاری جرمانہ ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 26 ستمبر 2020 11:45

ابوظبی پولیس نے حد رفتارکی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 ستمبر2020ء) ابوظبی پولیس نے ریاست میں انتہائی تیز رفتار سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ جو افرادکسی سڑک حدِ رفتار سے بھی 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلائیں گے ان پر 7 ہزار درہم کا جرمانہ عائد ہو گا۔ابوظبی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر 2 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا، اس کے علاوہ ڈرائیور کے لائسنس پر 12 بلیک پوائنٹس کا اندراج کرنے کے بعد اس کی گاڑی تیس روز کے لیے گاڑی ضبط کر لی جائے گی، جسے واپس حاصل کرنے کے لیے ڈرائیور کو ضبطی فیس کی مد میں مزید پانچ ہزار درہم ادا کرنے ہوں گے، اس طرح مجموعی طور پر اسے سات ہزار درہم کی رقم ادا کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

اگر کوئی ڈرائیور ضبطی فیس کی یہ پانچ ہزار درہم کی رقم تین ماہ کے دوران ادانہیں کرتا تو پھر اسکی ضبط کی گئی گاڑی کی نیلامی کروا دی جائے گی۔پولیس کے مطابق گزشتہ سال بھی 25 ٹریفک حادثات ایسے تھے جو ڈرائیورز کی جانب سے حدِ رفتار سے بھی 60 کلومیٹر زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کے دوران پیش آئے۔ کیونکہ تیز رفتار سے گاڑی چلانے کسی ایمرجنسی کی صورت میں یہ بے قابوہو جاتی ہے۔ واضح رہے کہ شارجہ پولیس کی جانب سے پچھلے 8 ماہ کے دوران 274ڈرائیورز کو 200 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ایک شخص نے 274 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی تھی۔

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں