ابوظبی نے قرنطینہ سے رعایت پانے والے ممالک کی ’گرین لسٹ‘ جاری کر دی

تازہ ترین فہرست میں امریکا، سوئزرلینڈ، چین، سعودی عرب، اسرائیل، یوکے، جاپان اور روس شامل ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 4 مئی 2021 18:56

ابوظبی نے قرنطینہ سے رعایت پانے والے ممالک کی ’گرین لسٹ‘ جاری کر دی
ابوظبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 مئی2021ء) ابوظبی کی جانب سے قرنطینہ فری ممالک پر مشتمل گرین لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں شامل مسافروں کو ابوظبی آنے پر قرنطینہ میں نہیں رہنا ہو گا۔تین ہفتے قبل جاری کردہ گرین لسٹ میں اسرائیلی باشندوں کو بھی شامل کر لیا گیا تھا۔ اب ابوظبی کے ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ نے ان ملکوں اور مقامات کی فہرست اپڈیٹ کی ہے جہاں سے آنے والے مسافر بغیر قرنطینہ کے ابوظبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔

قرنطینہ فری رعایت حاصل کرنے والے ممالک کی گنتی 23 ہو گئی ہے۔ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی جاری کی گئی نئی فہرست کے مطابق اب ان ممالک سے آنے والے افراد کو ابوظبی ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ انہیں قرنطینہ اختیار کرنے کی پابندی نہیں ہوگی۔
۔

(جاری ہے)

امریکا ۔ بھوٹان ۔ برونائی ۔

چین ۔ کیوبا ۔ گرین لینڈ ۔ہانگ کانگ ۔ آئس لینڈ ۔ اسرائیل ۔ جاپان ۔ماریشس ۔ مراکش ۔ نیوزی لینڈ ۔ پرتگال ۔

روس ۔ سعودی عرب ۔ سنگا پور ۔ ساؤتھ کوریا ۔ سوئزر لینڈ ۔تائیوان ۔ تاجکستان ۔یو کے ۔اُزبکستان
تاہم ابوظبی حکومت نے گرین لسٹ میں شامل ممالک اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے شرائط میں تھوڑی تبدیلی کر دی ہے۔

اب ’گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے اماراتی شہریوں اور رہائشی ویزہ ہولڈرز جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے، ان کا ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ ہو گا اور پھر چھٹے روز بھی یہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ تاہم انہیں قرنطینہ کی پابندی سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ البتہ گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے ایسے اماراتی اور ویزہ ہولڈرز مسافر جنہوں نے پہلے ویکسین نہیں لگوائی ، انہیں آمد ہوتے ساتھ ہی پی سی آر ٹیسٹ کرواناپڑے گا ، پھر اس کے بعد چھٹے اور بارہویں روز بھی پی سی آر ٹیسٹس کروانے لازمی ہوں گے۔ تاہم قرنطینہ میں رہنے کی شرط ان پر عائد نہیں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں