امارات سے پاکستان آنے والوں پر 29 مئی سے اہم شرط عائد کر دی گئی

امارات میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے اُن ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی ہے، جن کی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ سے ہی پاکستان واپسی ہو سکے گی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 22 مئی 2021 10:36

امارات سے پاکستان آنے والوں پر 29 مئی سے اہم شرط عائد کر دی گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی2021ء) پاکستانی حکومت نے امارات سے پاکستان کا سفر کرنے والوں پر ایک بڑی شرط عائد کر دی ہے، جس کے تحت پاکستانیوں کو مخصوص ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ہی پی سی آر ٹیسٹ کروا کر اس کی منفی رپورٹ حاصل کرنا ہو گی۔ ان منظور شدہ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کے علاوہ کسی اور طبی ادارے کی رپورٹ قابل قبول نہیں ہو گی ۔

ابوظبی میں واقع پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا گیا ہے ”متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 29 مئی 2021ء سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کرنے والے تمام مسافروں کے پاس امارات کی مندرجہ ذیل مستند لیبارٹریوں (فہرست منسلک ہے) میں سے کسی ایک کا منفی پی سی آر ٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا کسی بھی ایئر لائن سے صرف وہی مسافر پاکستان سفر کرنے کے اہل ہوں گے جن کے پاس ان مستند لیبارٹریوں کا منفی ٹیسٹ ہوگا۔ حکومت کی جانب سے یہ اقدام مُلک میں کورونا کیسز میں حالیہ اضافے اور اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے پیش نظر لیا گیا ہے۔“سفارت خانے کی جانب سے منظور شدہ طبی اداروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔ ابوظبی و العین: 1۔

VPS ہیلتھ گروپ (برجیل، میڈور، لائف لائن ہاسپٹل)، ابوظبی اور العین 2۔ ایکوریسی لیبارٹری، حمدان سٹریٹ، ابو ظبی 3۔ دار الموسیٰ لیبارٹری، حمدان سٹریٹ، ابوظبی 4۔ پی ایچ ڈی لیبارٹری، الیکٹرا سٹریٹ، ابوظبی 5۔ NMC ہاسپٹل، ابوظبی و العین 6۔ الخلیج ڈائیگناسٹک میڈیکل سنٹر، ابوظبی 7۔ گلف ریڈیالوجی اینڈ لیبارٹریز، ابوظبی و العین 8۔ لائف ڈائیگناسٹک، ابوظبی 9۔

البورگ میڈیکل لیبارٹریز، ابوظبی 10۔ نیشنل ریفرنس لیبارٹری، -43 مصفہ سٹریٹ، ابوظبی دُبئی: 1۔ NMC دُبئی 2۔ میڈ کیئر 3۔ آسٹر 4۔ ایمریٹس ہاسپٹل 5۔ سعودی جرمن 6۔ زلیخا ہاسپٹل 7 ۔ کینیڈین سپیشلسٹ
 ہاسپٹل 8۔ امریکن ہاسپٹل راس الخیمہ: 1۔ NMC راس الخیمہ 2۔ SAQR ہاسپٹل 3۔ NMC رائل میڈیکل سنٹر راس الخیمہ 4۔ RAK ہاسپٹل 5۔ الجزیرہ ہیلتھ سنٹر 6۔ RAK ہیلتھ سنٹر 7۔

المنیعی ہیلتھ سنٹر شارجہ: 1۔ NMCشارجہ 2۔ Thumbay لیبز 3۔ آسٹر کلینک 4۔ میڈ کیئر 5۔ ایمریٹس ہاسپٹل 6۔ سٹار میٹروپولس کلینیکل لیب اینڈ ہیلتھ سروسز 7۔ دار الحکمہ میڈیکل لیبارٹری فجیرہ: 1۔ NMC فجیرہ 2۔ پیور ہیلتھ ، فجیرہ ہاسپٹل 3۔ Thumbay لیبز 4۔ فجیرہ ہاسپٹل 5۔ فجیرہ ایگزیبیشن سنٹر 6۔ الشرق ہاسپٹل 7۔ میراشد ہیلتھ سنٹر 8۔ دِبہ ہاسپٹل، دِبہ الفجیرہ عجمان: 1۔ NMCعجمان 2۔ پرائم میڈیکل کلینک 3۔ Albait Metwhid ہال 4۔ عجمان یونیورسٹی 5۔ الحمیدیہ ہیلتھ سنٹر اُم القوین: 1۔ SEHA سکریننگ سنٹر ، شیخہ خلیفہ ہال 2۔ میڈیکل سنٹرز آف پرائمری ہیلتھ کیئر 3۔ ڈیپارٹمنٹ آف دی اُم القوین 4۔ Thumby لیبز ، عجمان

ابو ظہبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں